کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ


اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بنائے گئے پیڈل ایرینا کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کی تشہیری مہم میں تبدیل ہوگیا۔ پیڈل ایرینا کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیس بیس فٹ کے بڑے بورڈز آویزاں کیے گئے، جس سے ایک طرف جہاں کفایت شعاری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دی گئیں، دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی تشہیر پر لاکھوں روپے ضائع کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر شاہی پروٹوکول میں حکومتی پیٹرول ضائع کرتے ہوئے پیڈل ایرینا پہنچے اور اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ فیصل کھوکھر نے دعویٰ کیا تھا کہ پیڈل ایرینا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، تاہم اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے طے کردہ ریٹس نے عام عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ پیڈل ایرینا میں کھیل کے لیے صبح کے وقت 3 ہزار روپے فی گھنٹہ جبکہ رات کے وقت 6 ہزار روپے فی گھنٹہ فیس مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد یہ منصوبہ عام عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔ حیران کن طور پر پرائیویٹ پیڈل ایرینا کے ریٹس اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بنائے گئے اس سرکاری ایرینا سے زیادہ سستے ہیں۔ تنقید کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اگر کروڑوں روپے خرچ کر کے کوئی منصوبہ بناتی ہے تو بورڈ لگا کر عوام کو دیکھنا چاہیے۔ ریٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ریٹ بڑھتے رہتے ہیں اور ہر شہر کے لوگوں کی خرچ کرنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔ دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ ریلیف پہنچانے کے بجائے اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی عوام کو لوٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہوچکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی