شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے "سفیر کھیل" مقرر، تقریب کا انعقاد


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا "سفیر کھیل" مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، معروف کاروباری شخصیات اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شاہد خان آفریدی کو سفیر کھیل کی تقرری کی سند پیش کی گئی اور آئی جی سندھ اور شاہد آفریدی کے درمیان باہمی یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا۔ اس سے قبل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے قومی کرکٹر سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کا انعقاد ہمیشہ سے ترجیحات میں شامل رہا ہے اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ انہوں نے تعاون کرنے والے تمام کاروباری افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال نومبر میں ملک بھر کی پولیس کو شامل کر کے ایک بڑا اسپورٹس میلہ سجایا جائے گا، جس کا مقصد نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور منشیات سے دور رکھنا ہے۔ آئی جی سندھ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو محکمہ کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا سفیر مقرر ہونے پر خوشی اور اعزاز کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے جہاں ماضی میں سندھ پولیس کی تین کرکٹ ٹیمیں ہوا کرتی تھیں اور بچپن میں اس ٹیم میں کھیلنا ان کا خواب تھا۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی