ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار


ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیموں کی رہائش گاہوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی درخواست اور پہلے وفد کے جائزے کے بعد ویمن کرکٹرز کے لیے بہتر رہائش کا انتظام کیا گیا، جبکہ مینز کرکٹ ٹیموں کی رہائش دیگر تمام ایتھلیٹس کے لیے مختص رہائش کے مطابق ہی برقرار رکھی گئی ہے۔ اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی کام ٹیکنیکل کرکٹ گائیڈنس فراہم کرنا ہے، جبکہ رہائش کا انتظام ایشین گیمز انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، کرکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اے سی سی نے کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا تھا۔ ایشین گیمز انتظامیہ نے تمام متعلقہ کرکٹ بورڈز اور نیشنل اولمپک کمیٹیوں کو واضح کیا ہے کہ اگر کسی بورڈ کو فراہم کردہ رہائش مناسب نہ لگے یا وہ اضافی بہتر سہولیات چاہتے ہوں تو وہ اپنے طور پر متبادل انتظام کرسکتے ہیں۔ اے سی سی کو فی الحال کسی بورڈ کی جانب سے انفرادی طور پر رہائش کے انتظام سے متعلق اطلاع نہیں ملی ہے۔ علاوہ ازیں، اے سی سی کا دوسرا وفد بھی انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے اور اے جی ایم کے بعد دیگر بورڈز کو بھی جائزہ وفد کے ہمراہ دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی