فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل


نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کے روز نیا ناظم آباد جمخانہ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں سٹارز اور چیلینجرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ فائنل میں سٹارز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان جبکہ چیلینجرز کی کیپتانی قومی ویمنز انڈر 19 کپتان فضہ فیاض کریں گی۔ یہ میچ پاکستان میں پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشا ایپ پر لائیو سٹریم ہوگا، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم شائقین پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر فائنل دیکھ سکیں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ میچ سے قبل بات کرتے ہوئے چیلینجرز کی کپتان فضہ فیاض نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی کوالٹی بہترین رہی اور اس سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلینجرز نے سٹارز کو دو سنسنی خیز میچوں میں شکست دی ہے، اس لیے فائنل بھی انتہائی دلچسپ ہوگا۔ دوسری جانب سٹارز کی کپتان کومل خان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے کم تجربے کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور کوچز نے ہر چیلنج میں ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی ٹیم فائنل میں چیلنجرز کو سخت مقابلہ دینے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی