عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور قومی ٹیم کی موجودہ صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عاقب جاوید کو دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ گلیسپی کے مطابق پاکستانی ٹیم اس وقت خوف کے ماحول میں کھیل رہی ہے اور عاقب جاوید کی زیرِ نگرانی سلیکشن کی کوئی واضح پالیسی نہیں ہے، وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رائے اور فیصلے بدلتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سلمان علی آغا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کے کپتان تھے، جنہیں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا اور پھر تیسرے ٹیسٹ سے قبل واپس گھر بھیج دیا گیا۔ سابق کوچ نے عاقب جاوید اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کے شدید فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا علم خود بتائے جانے کے بجائے میڈیا اور ان کے اہلخانہ کے ذریعے ہوا، جسے انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی بے عزتی کے مترادف قرار دیا۔ گلیسپی نے عاقب جاوید کے اس بیان کا بھی جواب دیا جس میں انہوں نے موجودہ ناکامیوں کا ذمہ دار گیری کرسٹن اور انہیں ٹھہرایا تھا، گلیسپی نے کہا کہ عاقب جاوید پچھلے دو سال سے چیف سلیکٹر ہیں اور وہ اور گیری کرسٹن اب وہاں موجود بھی نہیں ہیں، اس لیے ناکامیوں کی ذمہ داری ان پر ڈالنا بلاجواز ہے، کیونکہ قومی ٹیم کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہوچکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی