پاکستان کرکٹ میں اختلافات اور عدم استحکام ٹیم کی کارکردگی متاثر کر رہا ہے، محمد یوسف


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے، اور یہ تمام صورتحال پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کر رہی ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام کا سلسلہ بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹتی ہے اور ماضی میں بھی ایسا کئی بار ہو چکا ہے، جس سے ٹیم آگے نہیں بڑھی اور نہ ہی فینز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی اس تمام شور کو ختم کر سکتے ہیں، لہٰذا پاکستان کرکٹ کو بورڈ روم کے بجائے فیلڈ پر فوکس کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں بہترین کارکردگی اور کامیابی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی