قومی ٹیم کے سپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کا سپن ڈیویلپمنٹ کیمپ، تکنیک اور تیاریوں پر اظہارِ خیال


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنرز محمد نواز اور ابرار احمد نے کہا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا سپن ڈیویلپمنٹ کیمپ بنیادی چیزوں کو درست کرنے اور کھیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہورہا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ کے پروگرام 'سٹریٹ ڈرائیو' میں گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے غلطیوں پر کام کرنے کا زیادہ وقت نہیں ملتا، جس کے باعث بعض خامیاں سامنے آتی ہیں۔ اکیڈمی کیمپ میں ان خامیوں اور بنیادی چیزوں پر کام کرنے کا بہترین موقع ملا ہے، خاص طور پر وہ اپنی 'آرم بال' پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں حکمت عملی سب سے اہم ہوتی ہے اور وہ فی الوقت بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں یکساں محنت کر رہے ہیں۔ آئندہ ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ابھی ایک سال باقی ہے، اس لیے فی الحال ان کی مکمل توجہ آنے والی ڈومیسٹک کرکٹ پر ہے۔ اسی گفتگو کے دوران سپنر ابرار احمد نے انگلینڈ کی 'دی ہنڈرڈ' لیگ میں اپنے پہلے تجربے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بالکل مختلف طرز کی کرکٹ تھی جہاں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اپنے کھیل میں جدت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت 'فلیپر' طرز کی نئی گیند پر کام کر رہے ہیں، کیونکہ ایک بولر کے لیے وقت کے ساتھ اپنے کھیل میں بہتری لانا ضروری ہوتا ہے۔ ابرار احمد کا کہنا تھا کہ وہ کوچز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ہر گیند مطلوبہ جگہ پر گرائی جا سکے اور چاہے لیگ سپن ہو، گوگلی ہو یا فلیپر، وہ تمام ورائٹی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی