آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: انگلش بولرز اور سعود شکیل کی بڑی چھلانگ، بابر اعظم کی تنزلی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے ساتھ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے اب تک وہ مجموعی طور پر 22 درجے بہتری حاصل کر چکے ہیں۔ انگلش بولر جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس 10 درجے چھلانگ لگا کر مشترکہ طور پر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ محمد علی 11 درجے ترقی کے بعد 81ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ پاکستان کے بیٹر سعود شکیل نے 15 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارت کے دیودت پڈیکل کیریئر کی بہترین 54ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دھرو جوریل 18 درجے بہتری کے ساتھ 65ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سری لنکا کے پاسندو سوریابندارا نے 170 درجے کی نمایا ں پیش رفت کی ہے؛ وہ اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں 80 اور 92 رنز کی اننگز کھیل کر 74ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ساؤتھ افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ بریوس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی