چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026ء میں پاکستان کا تاریخی معرکہ، ٹگ آف وار میں بھارت اور ایران چت


چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ مقابلے کے دوران محمد عاصم نے 90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایران کے کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ خواتین کے طبقے میں پاکستانی کھلاڑی اقرا نصیب نے 90 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹیگری کے برونز میڈل مقابلے میں ایرانی حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ @@3928750@@ دوسری جانب پاکستان کی ٹگ آف وار ٹیم نے 10 ممالک کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر اسے ایونٹ سے باہر کر دیا، اور بعد ازاں ایران کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے برونز میڈل جیت لیا۔ اس کامیابی میں کوچ ملک امداد حسین کی حکمت عملی اور کپتان یاسر عباس اعوان کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ نواب فرقان خان نے ان کامیابیوں پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی دستے کو سہولیات فراہم کرنے اور بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’اپنے گریبان میں جھانکیں‘: غیر ملکی کوچز سے متعلق بیان پر جیسن گلیسپی کا عاقب جاوید کو جواب

شاہد آفریدی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے 'سفیر کھیل' مقرر، تقریب کا انعقاد

برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کا بارش کے بعد انڈور پریکٹس سیشن

سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی: پاکستان کے عبوری ریڈ بال کوچ مائیک ہیسن کا فیصلے سے لا تعلقی کا اظہار

عاقب جاوید اپنے گریبان میں جھانکیں: سابق کوچ جیسن گلیسپی کی چیف سلیکٹر پر شدید تنقید

ایشین گیمز: اے سی سی کی درخواست پر ویمن کرکٹرز کی رہائش اپ گریڈ، مینز ٹیموں کے لیے یکساں انتظامات برقرار

مینز جونیئر ایشیا کپ 2026: پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے ہرا دیا، رانا ولید مین آف دی میچ

نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ: چیلنجرز کو ہرا کر سٹارز چیمپئن بن گئی

’انڈیا بھی تو آئرلینڈ سے ہارا۔۔۔‘ سکواڈ سے بے دخل کھلاڑیوں کے ہمراہ محسن نقوی کی شاہ چارلس سے ملاقات اور ناقدین کو جواب

فضہ فیاض بمقابلہ کومل خان: نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے فائنل کا معرکہ کل

عاقب جاوید کو ٹیم کا ’نان پلیئنگ کپتان‘ اور روبوٹس کا ریموٹ کنٹرول دے دیا جائے: راشد خان کا طنز

کفایت شعاری صرف نام کی: اسپورٹس بورڈ کے پیڈل ایرینا پر لاکھوں کی تشہیر، ریٹس پرائیویٹ سے بھی زیادہ

شاہین، فخر اور ابرار کی این سی اے میں اسکول کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اہم ٹپس

سابق کرکٹرز کی تجاویز کا احترام ہے، لیکن بے جا تنقید سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، محسن نقوی

پاک انگلینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، 4 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی