فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری


سابق قومی فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے مایوس کیا تاہم دوسرے میچ میں بہترین کم بیک کیا۔ ان کے مطابق ٹیم میں تسلسل برقرار رہے تو نتائج بھی بہتر آئیں گے۔ عثمان شنواری نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کو مشکل قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم موجودہ فارم اور مومینٹم کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ سابق فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بڑے بولرز قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں محدود کرکٹ کھیلنی چاہیے تاکہ رفتار، کیریئر اور فٹنس برقرار رہے اور انجریز سے بھی بچا جا سکے۔ عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کو غیرضروری طور پر رفتار سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ محمد عباس نے گزشتہ میچ میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی رفتار کے چکر میں محمد عباس کے تین سال ضائع ہوئے۔ انہوں نے احسان اللہ کو فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پاکستان ٹیم کا کوچ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی پر ایک نظر

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی کیسی ہے؟

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستان سپر لیگ: نجم سیٹھی کی تشویش، منافع غیر یقینی، پھر بھی اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کیوں؟

پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026: قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ الاؤنس جاری

ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے جاپان کو شکست دے دی

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی

فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیئے

نیشنل چیمپئینز کپ: شاداب، شاہین، صائم اور صاحبزادہ فرحان ملتان میں 4 ٹیموں کی قیادت کے لیے تیار

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی