قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی


قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کسی کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہرائیں گے کیونکہ پاکستان میں اکثر ناکامی کا ملبہ کپتان اور کوچ پر ڈال دیا جاتا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں جن بنیادی چیزوں پر کام ہونا چاہیے تھا ان پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث کارکردگی متاثر ہوئی۔ ٹیم کی فوری بہتری کے لیے تبدیلیاں ضرور کی جائیں تاہم مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے چار سے پانچ سال کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈرا ہونے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پہلا ٹیسٹ بھی جیتنا چاہیے تھا تاہم دوسرے میچ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ سابق کپتان نے عبداللہ شفیق کی کم بیک کو سراہا اور کہا کہ بابر اعظم بھی اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں بدقسمتی سے وہ سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ان کے مطابق موجودہ انداز میں کھیلتے ہوئے بابر میں پرانا بابر اعظم نظر آ رہا ہے۔ اظہر علی نے اسپنرز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ علی عثمان نے دونوں ٹیسٹ میچز میں اچھی بولنگ کی جبکہ ساجد خان نے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے آئندہ سیریز ایک چیلنج ضرور ہوگی تاہم امید ہے قومی ٹیم ماضی کی طرح انگلینڈ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی پر ایک نظر

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی کیسی ہے؟

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستان سپر لیگ: نجم سیٹھی کی تشویش، منافع غیر یقینی، پھر بھی اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کیوں؟

پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026: قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ الاؤنس جاری

ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے جاپان کو شکست دے دی

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی

فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیئے

نیشنل چیمپئینز کپ: شاداب، شاہین، صائم اور صاحبزادہ فرحان ملتان میں 4 ٹیموں کی قیادت کے لیے تیار

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی