میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا


میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی ٹاؤن کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لانڈھی ٹاؤن میں شہریوں اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا قیام ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے جو انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی جدید سہولیات، سوئمنگ پول، اور نوجوانوں کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کمپلیکس کی بدولت لانڈھی کے بچوں اور نوجوانوں کو ایک ہی جگہ معیاری اور صحت مند تفریح میسر آئے گی، جس سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے اور کے ایم سی شہر کے مختلف علاقوں میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ شہریوں کو ان کے اپنے علاقوں میں کھیلوں کی معیاری سہولیات اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا کے ایم سی کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی پر ایک نظر

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی کیسی ہے؟

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستان سپر لیگ: نجم سیٹھی کی تشویش، منافع غیر یقینی، پھر بھی اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کیوں؟

پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026: قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ الاؤنس جاری

ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے جاپان کو شکست دے دی

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی

فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیئے

نیشنل چیمپئینز کپ: شاداب، شاہین، صائم اور صاحبزادہ فرحان ملتان میں 4 ٹیموں کی قیادت کے لیے تیار

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی