ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس


پاکستان مینز وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اتوار کے روز ٹورنامنٹ کی چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز بالترتیب مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران 11 سے 18 اگست تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ سکلز کی بہتری اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ یہ نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا بھی باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی پر ایک نظر

سیاست دانوں سے قربت، پرائیوٹ جہازوں کا استعمال اور طاقت: فیفا کے صدر کی زندگی کیسی ہے؟

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستان سپر لیگ: نجم سیٹھی کی تشویش، منافع غیر یقینی، پھر بھی اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کیوں؟

پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

میئر کراچی نے لانڈھی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026: قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ الاؤنس جاری

ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے جاپان کو شکست دے دی

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کپتان یا کوچ کو نہیں ٹھہراؤں گا، اظہر علی

فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیئے

نیشنل چیمپئینز کپ: شاداب، شاہین، صائم اور صاحبزادہ فرحان ملتان میں 4 ٹیموں کی قیادت کے لیے تیار

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی