لائیو: کرپشن، معاشی تباہی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں: نواز شریف


اہم نکاتعمران خان کا ایوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلانبدھ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیاتچیمپیئنز ٹرافی: پی آئی اے غیرملکی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گیضلع کرم میں قافلے پر پھر فائرنگ، وزیراعلیٰ کی سخت کارروائی کی ہدایت  مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا ہے۔‘پیر کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔ شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔‘نواز شریف نے پی ٹی آئی کے دور حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں۔‘ضلع کرم میں قافلے پر پھر فائرنگ، وزیراعلیٰ کی سخت کارروائی کی ہدایتپاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر کو ’بگن اوچت کے مقام پر امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ ہوئی۔ واقعے کے بعد جوابی کارروائی جاری ہے۔‘خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کابینہ نے کرم میں قافلے پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔‘بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ’گرینڈ جرگے کے ذریعے فریقین کے درمیان معاہدے طے پا چکے ہیں۔عوام امن کی بحالی میں انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دیں۔‘بدھ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیاتپاکستان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر کو بتایا ہے کہ 19 اور 20 فروری کو کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔‘19 سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، پشاور اور چارسدہ میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ انہی تاریخوں پر سیاحتی مقامات مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔‘محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 19 اور 20 فروری کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو ملتان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور بہاول نگر میں بھی تیز ہوا اور گرم چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔منگل اور بدھ کو کوئٹہ اور زیارت میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیش تر علاقوں میں ومسم خشک رہے گا۔ عمران خان کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلانپاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔عمران خان نے اتوار کو ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر ’جمہوریت کی بحالی‘ اور پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے تحریک چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے اس احتجاج کا مقصد حقیقی آزادی و خودمختاری کا حصول ہے۔‘’نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ اگر یہ کمیشن بن جاتا تو سچ عوام کے سامنے آ جاتا۔‘سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیاپاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر ہلاک ہونے والے شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ’ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔‘تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ’ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور وہ والد سے رقم کا تقاضا کرتا رہتا تھا۔‘ایس ایس پی حیدر آباد نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ڈاکٹر آکاش کے جسم کے تیز دھار آلے کے متعدد نشانات تھے۔ـ‘انہوں نے بتایا کہ ’تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان کے پھیپھڑوں میں دھواں نہیں تھا۔‘قبل ازیں ڈاکٹر آکاش نے اپنے منہ بولے بیٹھے لطیف آکاش کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ گھر سے 38 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر آکاش اور لطیف آکاش کے درمیان صلح بھی ہو گئی تھی۔چیمپیئنز ٹرافی: پی آئی اے غیرملکی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گیپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شریک غیرملکی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے ٹیموں کے اندرون ملک سفر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پی آئی اے چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔‘’دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان نو خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔‘دیامر میں ’حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک‘ کا احتجاج جاری، مذاکرات ناکام گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ’حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک ‘ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔دیامر کے متاثرین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہے۔ مظاہرین نے ڈیم کی تعمیر کے نتیجے میں زرعی اراضی کے نقصانات کے ازالے سمیت 30 سے زائد مطالبات پیش کیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے دیامر کے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کیے جو ناکام ہو گئے۔ احتجاجی مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے لیے آج (پیر) تین بجے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔مظاہرین کی قیادت نے کہا ہے کہ ’مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان  کیا جائے گا۔‘وادی نیلم میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں کراچی پہنچ گئیںپاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام وادی نیلم میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب دم گھٹنے سے ہلاک ہو جانے والے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔اس جوڑے کی شادی چار فروری کو ہوئی تھی جبکہ 11 فروری کو یہ جوڑا کراچی سے نیلم کے لیے ٹرین پر روانہ ہوا تھا۔ہلاک ہونے والے سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینیئر جبکہ ان کہ اہلیہ دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھیں۔وادی نیلم کی ضلعی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ کیل سیری میں شنگریلا گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں گیس سلنڈر کی وجہ سے جوڑا دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔پنجاب کے جیل ضوابط میں ’جدید تقاضوں کے مطابق‘ مجوزہ ترامیم پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے جیل رولز میں ترامیم کر دی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے۔‘بیان کے مطابق ’ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئیں جن سے قیدیوں، ان کے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت میسر ہو گی۔‘محکمہ داخلہ نے ان ترامیم کی منظوری کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیرملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اب غیرملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔’اب ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری سے وکیل کی سہولت میسر آ سکے گی۔‘چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان روانہپاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کےپانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) کے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کر ے گا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت  مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرے گا۔بیان کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس کے لیے نیویارک میںپاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس ’ کثیرالجہتی نظام کو بروئے کار لانا: عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری‘کے موضوع پر 18 فروری 2025 کو منعقد ہو گا۔نیویارک کے ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، متبادل مستقل مندوب سفیر عاصم احمد اور نیویارک میں قونصل جنرل نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: پیکا ایکٹ کے تحت ’محب وطن پاکستانیوں‘ کے لاہور میں ’نامعلوم شرپسندوں‘ پر مقدمات

رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے: وزیر خزانہ

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد بارش اور ژالہ باری

کرم میں 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ ، 30 لاکھ روپے مقرر

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے کمی کا امکان

نیوزی لینڈ سے شکست ، پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر مشکل ، اگر مگر کا کھیل شروع

بانی پی ٹی آئی کو جس نے آفر کی اس کا نام بتا دیں، رانا ثنا اللہ

پنجاب حکومت کا آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

خاتون کے ’منہ میں ڈاکو کی کٹی ہوئی انگلی‘ جس نے پولیس کو ملزموں تک پہنچا دیا

طویل خشک موسم کے بعد مختلف شہروں میں بارش

کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، پاکستان کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

چیمپئنز ٹرافی کے دوران سستے ٹکٹوں کی آفرز، جعلی پیغامات سے ڈیٹا کیسے چوری ہو سکتا ہے؟

’ہم بچوں سمیت بس کو اڑا دیں گے‘: پشاور سکول بس کی ہائی جیکنگ، جس کا اختتام اسلام آباد میں چھ گولیوں پر ہوا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی