کولمبیا، صدارتی امیدوار خطاب کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی


کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ہفتے کو دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں 3 گولیاں ماری گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔دوسری جانب کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کولمبیا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ایران نے حملہ کیا تو امریکی افواج پوری طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی، صدر ٹرمپ

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ، آئرن ڈوم ، ایرانی میزائل روکنے میں ناکام

ایرانی فوج نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی جہاز گرائے، ایرانی حکام

امریکا کا اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کا حصہ بننے سے صاف انکار

ایران کا خوف۔۔ نیتن یاہو، بیٹے کی شادی ملتوی کرنے پر مجبور

انڈیا: ہیلی کاپٹر گرنے سے زائرین سمیت تمام سات مسافر ہلاک، ڈیڑھ مہینے میں پانچواں حادثہ

آپریشن وعدہ صادق تھری: ہمارے اہداف میں سب سے اہم 3 اسرائیلی فضائی اڈے تھے،جنرل احمد وحیدی

اسرائیل کا ایرانی تنصیبات پر تباہ کن حملہ ! امریکہ کی فوجی مداخلت جاری

اسرائیل کی ایندھن کی تنصیبات اور توانائی مراکز نشانہ، درجنوں ڈرون اور میزائل کے علاوہ ایران کا ہائپرسانک میزائل سے حملہ

ایران کا اسرائیل پر ہائبرڈ میزائل و ڈرون حملہ، تل ابیب اور حیفہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھے، مزید 8 اسرائیلی ہلاک، 200 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی