اسرائیل نے ہمیں بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کیا: گریٹا تھنبرگ کا بڑا بیان


معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے انہیں اور دیگر امدادی کارکنوں کو بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر کے زبردستی اسرائیل منتقل کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، گریٹا تھنبرگ اب بحفاظت سویڈن واپس پہنچ چکی ہیں۔جبکہ دیگر آٹھ کارکنوں کو اسرائیلی حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔ان افراد کو حراست کے جائزے کے لیے ٹریبیونل میں پیش کیا گیا ہے، جیسا کہ انسانی حقوق کی تنظیم "عدالہ" نے بتایا۔22 سالہ گریٹا نے پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ ایک اور دانستہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو اسرائیل کی طویل فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔"اسٹاک ہوم پہنچنے پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ جب اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے کشتی پر چڑھائی کی تو کیا وہ خوفزدہ تھیں؟گریٹا کا جواب اس سوال کے وقت نشر نہیں کیا گیا، مگر ان کے لہجے میں سخت احتجاج واضح تھا۔یہ کشتی غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے کر جا رہی تھی، جو اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ایران نے حملہ کیا تو امریکی افواج پوری طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی، صدر ٹرمپ

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ، آئرن ڈوم ، ایرانی میزائل روکنے میں ناکام

ایرانی فوج نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی جہاز گرائے، ایرانی حکام

امریکا کا اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ کا حصہ بننے سے صاف انکار

ایران کا خوف۔۔ نیتن یاہو، بیٹے کی شادی ملتوی کرنے پر مجبور

انڈیا: ہیلی کاپٹر گرنے سے زائرین سمیت تمام سات مسافر ہلاک، ڈیڑھ مہینے میں پانچواں حادثہ

آپریشن وعدہ صادق تھری: ہمارے اہداف میں سب سے اہم 3 اسرائیلی فضائی اڈے تھے،جنرل احمد وحیدی

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

اسرائیل کا ایرانی تنصیبات پر تباہ کن حملہ ! امریکہ کی فوجی مداخلت جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی