عامر خان پر’لو جہاد‘ کے الزامات، ’میری بیٹی اور بہنوں کی شادیاں ہندوؤں سے ہوئیں‘


بالی وُڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پی کے‘ پر مذہب مخالف ہونے اور ’لو جہاد‘ کو فروغ دینے کے الزامات کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔انڈیا ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم کے پیغام کی وضاحت کی اور اس تنقید کا جواب دیا جو حالیہ برسوں میں اس فلم پر کی جاتی رہی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگ ’پی کے‘ کو مذہب مخالف فلم کیوں کہتے ہیں تو اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ’یہ غلط ہے، ہم کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہیں، ہم تمام مذاہب اور مذہبی لوگوں کا احترام کرتے ہیں، اس فلم کا صرف ایک پیغام تھا، ہمیں ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو مذہب کا استعمال کر کے عام لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور ان سے پیسے بٹورتے ہیں، ایسے لوگ ہر مذہب میں موجود ہیں۔‘فلم میں مذہب کو طنز کا نشانہ بنانے پر تو پہلے ہی تنازع کھڑا ہوا تھا لیکن اس کی کہانی کا ایک اور پہلو جس میں انوشکا شرما کا کردار ایک ہندو لڑکی کا ہے جو ایک پاکستانی مسلمان لڑکے (سشانت سنگھ راجپوت) سے محبت کرتی ہے، کو ’لو جہاد‘ سے جوڑا گیا۔ کچھ ناقدین نے الزام عائد کیا کہ فلم اس متنازع خیال کو فروغ دے رہی ہے۔واضح رہے کہ ’لو جہاد‘ ایک سیاسی اور سماجی طور پر حساس اصطلاح ہے جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ مسلمان مرد غیر مسلم خواتین کو محبت اور شادی کے ذریعے اسلام قبول کروانے کی سازش کرتے ہیں۔عامر خان نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب دو مختلف مذاہب کے لوگ خاص طور پر ہندو اور مسلمان آپس میں محبت کرتے ہیں اور شادی کرتے ہیں تو وہ ہمیشہ لو جہاد نہیں ہوتا، یہ صرف انسانیت ہے جو مذہب سے بلند ہوتی ہے۔‘Iam a Muslim and Iam very proud of thatIam an Indian and Iam very proud to be an Indian ~ #AamirKhan pic.twitter.com/AnEUzCdLYX— Syed (@aamirsspk) June 15, 2025انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا میری بہنوں اور بیٹی کی ہندو مردوں سے شادیاں بھی لو جہاد کہلائیں گی۔‘یاد رہے کہ عامر خان کی بہن فرحت کی شادی راجیف دتہ سے ہوئی ہے جبکہ ان کی دوسری بہن نگہت نے سنتوش ہیگڑے سے شادی کر رکھی ہے۔ان کی بیٹی آئرا خان نے بھی حال ہی میں نپور شکھرے سے شادی کی ہے۔ عامر خود بھی دو ہندو خواتین رینا دتہ اور کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے بچوں کے نام آئرا خان، جنید خان اور آزاد راؤ خان مسلمان نام کیوں ہیں حالانکہ ان کی مائیں ہندو تھیں تو عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میرے بچوں کے نام میری بیویوں نے رکھے تھے، اس میں میری کوئی مداخلت نہیں تھی۔ شوہروں کی زیادہ نہیں چلتی۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی آئرا خان کا نام بی جے پی کی سابق وزیر مینکا گاندھی کی کتاب ’دی پیگون بُک آف ہندو نیمز‘ سے لیا گیا جبکہ ان کے بیٹے آزاد کا نام مشہور مجاہدِ آزادی اور انڈیا کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا آزاد کے نام پر رکھا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

عامر خان پر’لو جہاد‘ کے الزامات، ’میری بیٹی اور بہنوں کی شادیاں ہندوؤں سے ہوئیں‘

عاصم اظہرسے بریک اپ، میرب علی کی ویڈیو وائرل

لائبہ خان کا شادی نا ہونے سے متعلق بڑا انکشاف

بچپن میںں باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور پھر بھائی۔۔ پرورش ڈرامے میں ولید کا کرداد نبھانے والے حسام خان کی کہانی

اسماء عباس کے چہرے پر یہ کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح بھی افسوس کرنے لگے

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

پرورش ڈرامے کی عانیہ کو پڑھائی کیوں چھوڑنی پڑی؟ اسکول میں اساتذہ کے افسوس ناک رویے سے متعلق انکشافات

حسن نے کہا کاش تم اسلام قبول کرلو۔۔ شوہر کی دلی آرزو پر سنیتا مارشل نے کیا جواب دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی