اسماء عباس کے چہرے پر یہ کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح بھی افسوس کرنے لگے


"میرے چہرے پر فریکلز کافی بڑھ گئے ہیں، یہ ہمارے خاندان میں عام ہیں۔ میرے والد اور بہن کے چہروں پر بھی یہی نشان تھے۔ کیمو تھراپی کے بعد میرے فریکلز اور بھی بڑھ گئے۔ ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ انھیں کاٹریز کیا جائے کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے جو ان کو ختم کر سکتا ہے۔ میں ہر جگہ جانے سے پہلے فاؤنڈیشن لگاتی تھی، اس لیے میں نے سوچا کہ یہ پروسیجر کروا لوں۔ لیکن بدقسمتی سے پروسیجر کے بعد میں نے ایک ماسک استعمال کیا جو مجھ پر سوٹ نہیں کیا، اور مجھے الرجی ہوگئی۔ اب میرے چہرے پر شدید خارش اور لال دانے ہیں، میں دوا لے رہی ہوں اور ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گا۔" پاکستان کی سینئر اور ہر دلعزیز اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی جلد کے حوالے سے ایک پریشان کن خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ وہ کچھ دنوں سے یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ نہیں کر رہی تھیں، جس کی وجہ ان کی طبیعت کی خرابی بنی۔ اسماء عباس نے بتایا کہ ان کے چہرے پر قدرتی فریکلز ہیں جو عمر کے ساتھ بڑھ رہے تھے، اور کیمو تھراپی کے اثرات نے اس عمل کو مزید تیز کر دیا۔ ڈاکٹر کے مشورے پر انہوں نے فریکلز ہٹوانے کے لیے ایک میڈیکل پروسیجر کرایا، مگر اسی رات انہوں نے ایک فیس ماسک استعمال کیا جس سے ان کی جلد پر شدید الرجی ہو گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا چہرہ سرخ، سوجا ہوا اور تکلیف دہ خراشوں سے بھر گیا۔ اسماء عباس ان دنوں دوا کے ذریعے علاج کر رہی ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور احتیاط کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق جلد وقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گی، مگر یہ تجربہ ان کے لیے نہایت تکلیف دہ رہا۔ ان کی یہ کہانی جلد کے حساس افراد کے لیے ایک وارننگ بھی ہے کہ کسی بھی پروسیجر یا پراڈکٹ کے بعد احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل کی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

عامر خان پر’لو جہاد‘ کے الزامات، ’میری بیٹی اور بہنوں کی شادیاں ہندوؤں سے ہوئیں‘

عاصم اظہرسے بریک اپ، میرب علی کی ویڈیو وائرل

لائبہ خان کا شادی نا ہونے سے متعلق بڑا انکشاف

بچپن میںں باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور پھر بھائی۔۔ پرورش ڈرامے میں ولید کا کرداد نبھانے والے حسام خان کی کہانی

اسماء عباس کے چہرے پر یہ کیا ہوگیا؟ ویڈیو دیکھ کر مداح بھی افسوس کرنے لگے

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

پرورش ڈرامے کی عانیہ کو پڑھائی کیوں چھوڑنی پڑی؟ اسکول میں اساتذہ کے افسوس ناک رویے سے متعلق انکشافات

حسن نے کہا کاش تم اسلام قبول کرلو۔۔ شوہر کی دلی آرزو پر سنیتا مارشل نے کیا جواب دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی