وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی


خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے دی اور اعلان کیا ہے کہ جب تک انہیں پارٹی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی وقت اسمبلی توڑنے کا اختیار رکھتے ہیں، جبکہ کابینہ نے بھی ان کے مؤقف کی مکمل حمایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بانی سے مشاورت ہمارا سیاسی حق ہے، اس کے بغیر بجٹ منظوری ممکن نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بجٹ منظور نہیں ہوتا تو تمام سرکاری محکمے مفلوج ہو سکتے ہیں اور آئینی طور پر وفاق صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا اختیار رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت گرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن وہ اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام مزید نہیں چل سکتا اور نہ ہی ہم اسے چلنے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ کٹ موشنز پر ووٹنگ میں حصہ نہ لیں کیونکہ اس سے بجٹ منظوری کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی بانی کی منظوری کے بغیر کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا جا سکتا، اور ہم اس نظام کے خلاف تحریک بھی شروع کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ۔۔ بل پر کتنا فرق پڑے گا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘

پاکستان میں ہنر سیکھ کر بیرون ملک ملازمت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور سیلاب، 27 جون سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، موسیٰ خیل میں مکانات منہدم، پانچ زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی