مشہور نیٹ فلکس سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کیا حقیقت پر مبنی ہے؟


نیٹ فلکس کے مشہور سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کا حال ہی میں تیسرا اور آخری سیزن منظر عام پر آیا ہے جس میں فلم بین کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔اس سیریز کی کہانی بچوں کے چند کھیلوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں۔ ان کھیلوں کے پراسرار اور خفیہ منتظمین کی جانب سے ایسے لوگوں کو چُنا جاتا ہے جو معاشی وجوہات کی بناہ پر اپنی زندگی کے حالات سے تنگ ہوتے ہیں یا پھر زندگی کے خاتمے کے درپے ہوتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے  مطابق شائقین کو یہ جان کر حیرت ہو سکتی ہے کہ سیریز کے مرکزی کردار سنگ گی ہن کی کہانی جنوبی کوریا کی مزدور تحریک کی ایک خونی اور دردناک حقیقت سے متاثر ہے جسے 2009 کی سانگیونگ موٹر کمپنی کی ہڑتال کے نام سے تاریخ میں یاد کیا جاتا ہے۔اس سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ اس کہانی نے دنیا بھر میں اتنی پذیرائی کیوں اور کیسے حاصل کی؟ہوانگ ڈونگ ہیوک نے بتایا کہ انہوں نے اس دور کے اجتماعی احساسِ کو چھوا ہے جس کے باعث لوگ گی ہن کے دکھ میں اپنے حالات کی جھلک دیکھتے ہیں۔سانگیونگ موٹر ہڑتال کیا تھی؟2009 میں چین کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایس اے آئی سی، جو اس وقت جنوبی کوریا کی سانگیونگ موٹر کمپنی کی سب سے بڑی حصہ دار تھی دیوالیہ ہو گئی۔ اس کے بعد کمپنی نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا جس میں پیونگ ٹیک پلانٹ سے تقریباً ایک ہزار ورکرز کی برطرفی بھی شامل تھی۔ان برطرفیوں کے خلاف ورکرز نے 77 دنوں تک طویل دھرنا دیا جو جنوبی کوریا کی حالیہ تاریخ کی سخت ترین مزدور جدوجہد میں سے ایک تھا۔ یہ دھرنا پولیس کے بے رحمانہ کریک ڈاؤن کے بعد ختم ہوا جس میں ربڑ کی گولیاں، بجلی کے جھٹکے دینے والے آلات کا استعمال اور پانی کی فراہمی بند کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔’سکویڈ گیمز‘ کے مرکزی کردار کا نام گی ہن ہے (فوٹو: نیٹ فلکس)رپورٹ کے مطابق کئی مزدوروں نے روزگار سے ہاتھ دھوئے اور آنے والے سالوں میں 40 سے زائد مزدور یا ان کے خاندان کے افراد غربت اور سماجی بے دخلی کے باعث جاں بحق ہوئے جن میں سے کئی ایک نے خودکشی کی تھی۔یہ سب ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کا حصہ کیسے بنا؟رپورٹس کے مطابق ہوانگ نے براہ راست ان واقعات کو سیریز میں شامل کیا ہے۔’سکویڈ گیمز‘ کے پہلے سیزن میں گی ہن کے ماضی کا انکشاف ہوتا ہے کہ وہ ایک کار کمپنی میں کام کرتا تھا اور ایک پرتشدد مزدور ہڑتال کے بعد اپنی ملازمت کھو بیٹھا، یہ منظر سانگیونگ کمپنی کی اصل کہانی کی طرف اشارہ ہے۔سیریز میں فرضی کمپنی کا نام ’ڈرَیگن موٹرز‘ رکھا گیا ہے۔پانچویں قسط میں پولیس کی جانب سے ورکرز پر حملے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے جو حقیقی زندگی کے حالات کی عکاسی کرتا ہے۔سانگیونگ کے سابق یونین رہنما لی چانگ کن جو اصل ہڑتال کا حصہ تھے، نے سیریز کی مقبولیت پر ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ان ورکرز کی قربانیوں کی کہانی کو صرف تفریح کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دنیا بھر کی توجہ کے باوجود یہ مسئلہ محض ایک تماشہ بن کر رہ گیا ہے اور اس کا نتیجہ کسی عملی مزدور اصلاحات کی صورت میں سامنے نہیں آیا۔‘اگرچہ ہوانگ نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کہانی پر جاپانی کامکس جیسے ’بیٹل رائل اور ’لائر گیم‘ کا بھی اثر رہا ہے تاہم سیریز کا اصل پیغام موجودہ معاشی ناانصافیوں کی تلخ حقیقت ہے جو دیکھنے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہیرا پھیری 3 میں ’بابو بھیا‘ کی واپسی، پاریش راول نے تصدیق کر دی

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

حرا مانی کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

بہروز سبزواری کا خواتین سے متعلق بڑا دعویٰ

مشہور نیٹ فلکس سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کیا حقیقت پر مبنی ہے؟

اداکارہ مہر بانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا بڑا انکشاف

مشہور سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کا آخری سیزن منظرعام پر آگیا

آپ اتنا گر گئیں کہ 3 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا۔۔ سارہ خان کے فیمینزم کے متعلق بیان پر تنقید ! نور ظفر خان، ریحام خان پر چڑھ دوڑیں

اپنی 3 شادیوں میں تم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر عمر عادل نے عتیقہ اوڈھو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ساری حدیں بھلا دیں ! دیکھیں

بیٹے کے لئے رکھی ملازمہ نے کیا کچھ چوری کیا؟ ندا یاسر نے فلپائنی ملازمہ کی چوری کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ قریبی دوست نے شیفالی جریوالہ سے گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی