ہیرا پھیری 3 میں ’بابو بھیا‘ کی واپسی، پاریش راول نے تصدیق کر دی


مشہور انڈین فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ سے اچانک الگ ہو جانے والے ’بابو بھیا‘ فلم میں واپس آ گئے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق پاریش راول نے پھر سے فلم کا حصہ بننے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اکشے کمار کے مقدمے کے جواب میں انہیں 11 لاکھ روپے بھی بمع سود کے واپس کیے۔اس مشہور فلم کا سیکوئل اس وقت مسائل سے دوچار ہو گیا تھا جب اس کے اہم کردار ’بابو بھیا‘ جو کہ پاریش راول نبھاتے رہے ہیں، نے اچانک فلم سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد انڈین میڈیا میں ایسی خبریں بھی چلیں کہ ان کی فلمساز اور اداکار اکشے کمار کے ساتھ کوئی ان بن ہو گئی تھی، تاہم پاریش راول نے اس کی تردید کی تھی۔اچانک علیحدہ ہونے پر اکشے کمار نے پاریش راول پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا جس میں ان سے 25 کروڑ کے ہرجانہ طلب کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر اتوار کو سامنے آنے والے ہمانشو مہتہ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران  پاریش راول سے جب ہیراپھیری 3 پر کے ’تنازع‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں تنازع والی تو کوئی بات نہیں تھی۔ان کے مطابق ’میرا ماننا ہے کہ جب لوگ آپ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے کیونکہ آپ کو جو بھی ملتا ہے وہ فینز کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اس لیے آپ ایسی باتوں کو سرسری طور پر نہیں لے سکتے۔‘انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اکشے کمار کو 11 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنے کے بعد پراجیکٹ میں واپسی کر لی ہے۔ خیال رہے اکشے کمار سنیل سیٹھی اور پاریش راول نے اپریل میں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ اس فلم کے پروڈیوسر بھی اکشے کمار ہیں اور انہوں نے یہ اختیارات پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا سے قانونی طور پر خریدے تھے۔2000 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’ہیرا پھیری‘ کا دوسرا پارٹ 2006  میں سامنے آیا تھا (فوٹو: نائن نیوز)اس سے قبل پاریش راول سوشل میڈیا کے ذریعے ہی فینز کو اطلاع دے چکے تھے کہ وہ ہیرا پھیری 3 میں شامل ہوں گے۔رپورٹ میں ایک سورس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاریش راول نے جنوری میں خود فلم میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور انہوں نے اس کے لیے ابتدائی طور پر ہونے والی منصوبہ بندی میں شرکت کی اور شوٹنگ بھی اپنی مرضی سے کرائی، کسی بھی موقع پر عدم اطمینان کا اظہار نہیں کیا جبکہ اب اچانک فرنچائز کے مداحوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے الگ ہونا اور پروڈیوسر کو نقصان پہنچانا بدنیتی ہے۔خیال رہے ہیرا پھیری فلم 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور بہت کامیاب رہی تھی اس کے بعد 2006 اس کا دوسرا حصہ سامنے آیا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ہیرا پھیری 3 بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔جس پر فینز کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اب یہ معاملہ التوا میں پڑتا نظر آ رہا ہے اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر کیس چل پڑا تو فلم مزید تاخیر کا شکار ہو گی جبکہ بعض شائقین نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاریش راول پھر سے ٹیم میں شامل ہوں کیونکہ ان کے بغیر فلم کا مزہ نہیں آئے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہیرا پھیری 3 میں ’بابو بھیا‘ کی واپسی، پاریش راول نے تصدیق کر دی

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

حرا مانی کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

بہروز سبزواری کا خواتین سے متعلق بڑا دعویٰ

مشہور نیٹ فلکس سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کیا حقیقت پر مبنی ہے؟

اداکارہ مہر بانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا بڑا انکشاف

مشہور سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کا آخری سیزن منظرعام پر آگیا

آپ اتنا گر گئیں کہ 3 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا۔۔ سارہ خان کے فیمینزم کے متعلق بیان پر تنقید ! نور ظفر خان، ریحام خان پر چڑھ دوڑیں

اپنی 3 شادیوں میں تم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر عمر عادل نے عتیقہ اوڈھو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ساری حدیں بھلا دیں ! دیکھیں

بیٹے کے لئے رکھی ملازمہ نے کیا کچھ چوری کیا؟ ندا یاسر نے فلپائنی ملازمہ کی چوری کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ قریبی دوست نے شیفالی جریوالہ سے گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی