اپنی 3 شادیوں میں تم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر عمر عادل نے عتیقہ اوڈھو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ساری حدیں بھلا دیں ! دیکھیں


"اگر شادی کی پہلی رات کو لے کر تم دوسروں پر بات کر سکتی ہو تو خود پر کیوں نہیں؟" "عتیقہ اوڈھو ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں لیکن آج کل وہ اپنی تنقیدی باتوں کے باعث خبروں میں ہیں، وہ ایک ایسے ٹاک شو میں نظر آتی ہیں جس کا مقصد ہی دوسروں کو نشانہ بنانا اور تنقید کرنا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اداکار کے جسمانی خدوخال پر تبصرہ کیا اور کچھ دیگر حساس موضوعات پر بھی غیر محتاط بیانات دیے۔" "انہوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ ارینج میرج والے جوڑے شادی کی پہلی رات کیا کرتے ہیں؟ میں کہوں گا وہی کچھ کرتے ہیں جو آپ نے اپنی تین شادیوں کی پہلی راتوں میں کیا۔ انہوں نے اداکار علی رضا کے بالوں والے سینے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اُنہیں گھِن زدہ لگتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ جب ایسی باتیں عورتیں کرتی ہیں تو معاشرہ خاموش رہتا ہے، لیکن اگر یہی بات ایک مرد کسی موٹی عورت کے لیے کہے کہ تمہیں لیپو سکشن کروا لینا چاہیے، تو وہ قابل نفرت بن جاتا ہے۔ جسمانی تضحیک مرد ہو یا عورت، دونوں کے لیے یکساں تکلیف دہ ہے۔ اگر ایک عورت اس سے دکھی ہو سکتی ہے تو ایک مرد کیوں نہیں؟ کسی کو بالوں والے سینے پر شرمندہ کرنا بھی اسی طرح کی شرمندگی ہے جیسے کسی کے وزن، نسل یا ذات پر کی جانے والی باتیں۔ یاد رکھیے، جس طرح 'پاکی' کہنا پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے، ویسے ہی ہر قسم کی باڈی شیمنگ بھی اذیت ناک ہوتی ہے۔" لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف آرتھوپیڈک سرجن، لیکچرار، فلم نقاد اور یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عدیل نے حالیہ یوٹیوب شو "لاؤڈ اسپیکر" میں عتیقہ اوڈھو کی متنازعہ باتوں کا کھل کر جواب دے دیا۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں نہ صرف اداکارہ کے بیانات کی نوعیت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا بلکہ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معاشرہ مردوں اور عورتوں کے بیانات کو کس طرح دو الگ پیمانوں سے پرکھتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے شادی کی پہلی رات اور علی رضا جیسے اداکاروں پر کیے گئے طنزیہ تبصروں نے ان کے پرستاروں کو حیرت میں ڈال دیا، لیکن ڈاکٹر عمر عدیل نے ان باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھرپور مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی شرمندگی، چاہے وہ جسم سے متعلق ہو یا شناخت سے، ایک جیسی تکلیف دیتی ہے اور ہمیں بطور معاشرہ اس دوہرے معیار پر سوال اٹھانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہیرا پھیری 3 میں ’بابو بھیا‘ کی واپسی، پاریش راول نے تصدیق کر دی

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

حرا مانی کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

بہروز سبزواری کا خواتین سے متعلق بڑا دعویٰ

مشہور نیٹ فلکس سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کیا حقیقت پر مبنی ہے؟

اداکارہ مہر بانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا بڑا انکشاف

مشہور سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کا آخری سیزن منظرعام پر آگیا

آپ اتنا گر گئیں کہ 3 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا۔۔ سارہ خان کے فیمینزم کے متعلق بیان پر تنقید ! نور ظفر خان، ریحام خان پر چڑھ دوڑیں

اپنی 3 شادیوں میں تم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر عمر عادل نے عتیقہ اوڈھو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ساری حدیں بھلا دیں ! دیکھیں

بیٹے کے لئے رکھی ملازمہ نے کیا کچھ چوری کیا؟ ندا یاسر نے فلپائنی ملازمہ کی چوری کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ قریبی دوست نے شیفالی جریوالہ سے گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی