کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟


بالی وُڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لیے ہیں۔دوسری طرف کرینہ کپور نے بھی فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ’بالی وُڈ رپورٹرز‘ نے دونوں فلم سٹارز کی بیٹھک کا اہتمام کیا جس میں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، فلمی سفر اور دوسرے امور پر خیالات کا اظہار کیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق وکی کوشل  نے اپنی بے تکلف گفتگو میں اپنی نجی زندگی کے دلچسپ پہلو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ کترینہ کیف ان کے پیشہ وارانہ کام (ادکاری، فلم) پر کھل کر اور بے لاگ رائے دیتی ہیں لیکن جب ان کی اپنی باری آتی ہے تو وہ اپنے کام پر ایمان دارانہ رائے اور تنقید کا خیر مقدم نہیں کرتیں۔وکی کوشل نے بتایا کہ ’کترینہ کیف بہت صاف گو ہیں، وہ جو محسوس کرتی ہیں وہ کہہ دیتی ہیں البتہ کبھی کبھی وہ تھوڑا نرمی برتتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ کسی بھی کام میں بہت محنت لگتی ہے، ایسے میں حساسیت بھی ضروری ہے لیکن عمومی طور پر وہ سچ بولتی ہیں جو مجھے بہت پسند ہے۔ فلم کی نمائش کے بعد ایسی سچی رائے بہت کم ملتی ہے۔‘جب کرینہ کپور نے جوابا کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر سیف علی خان بھی ایسی مثبت تنقید قبول کریں تو وکی کوشل نے فوراً کہا کہ ’ہمارے یہاں بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے، کترینہ بھی نہیں چاہتیں کہ اُن پر ایسی تنقید ہو، پہلا ردعمل ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ہونا چاہیے۔‘وکی کوشل کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل دیا ہے کہ کترینہ کیف اپنے شوہر پر کھل کر تنقید کرتی ہیں لیکن خود سننے کے معاملے میں صرف تعریف کی توقع رکھتی ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اگر آپ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں تو خود پر بھی تنقید سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔‘ایک اور نے کہا کہ ’کترینہ ہمیشہ سے تنقید برداشت کرنے میں حساس رہی ہیں۔‘ایک صاحب لکھا کہ ’وہ دوستوں کے گروپ میں وہ شخصیت ہیں جو سب پر جملے کستے ہیں مگر خود پر کوئی بات برداشت نہیں کرتیں۔‘یاد رہے کہ وکی کوشل کی آخری فلم ’چھاوا‘ تھی جو رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ کترینہ کیف کو آخری بار 2024 میں ’میری کرسمس‘ میں دیکھا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

ربیکا خان کا حق مہر کتنا ہے؟ سوشل میڈیا پرتہلکہ مچ گیا

’سردار جی تھری‘: دلجیت دوسانجھ پر انڈیا میں پابندی؟

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ رد عمل

سوات سانحہ پر شوبز ستارے بھی غمگین

بغیر ٹانگ اور ایک ہاتھ کے کیا کام کروں، اللہ سے ڈریں۔۔ ببو برال کے اپاہج بیٹے نے لوگوں سے کس چیز کی مدد مانگ لی؟ جذباتی ویڈیو

موت سے پہلے کس چیز کا انجیکشن لگوایا تھا؟ شیفالی جریوالا کی اچانک موت سے متعلق پولیس کے انکشافات

ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شیفالی جریوالہ کی اچانک موت کیسے ہوئی؟

اداکارہ نازش جہانگیر کوعدالت نے طلب کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی