بیٹے کے لئے رکھی ملازمہ نے کیا کچھ چوری کیا؟ ندا یاسر نے فلپائنی ملازمہ کی چوری کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا


“ہم نے اس پر بھروسہ کیا، تلاشی کبھی نہیں لی... لیکن جب پرس سے یوروز غائب ہوئے تو دل میں شک بیٹھ گیا۔ پھر اس کے گھر جا کر دیکھا تو ہمارے ہی گھر کا سامان تین تھیلوں میں بند تھا، پولو کی شرٹ بالکنی میں لٹک رہی تھی، اور 300 یوروز بھی وہیں تھے۔ وہ سب فلپائن لے جانے والی تھی۔” یہ الفاظ ہیں مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر کے، جنہوں نے حال ہی میں اپنے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اس تجربے کی تفصیل شیئر کی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ بیٹے بالاج کی پیدائش کے بعد ایک فلپائنی نژاد ملازمہ کو ہائر کیا گیا، جو بچے کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ ندا کا ماننا تھا کہ غیر ملکی ملازمین زیادہ قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں، اسی اعتماد نے ہی ان کی آنکھیں بند کر دی تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ گھر میں ایک سینئر ملازمہ ہر کسی کی نگرانی کرتی تھی، لیکن اس مخصوص فلپائنی ملازمہ کو اس زمرے سے باہر رکھا گیا صرف اس لیے کہ وہ "غیر ملکی" تھی۔ وقت گزرتا رہا، اور ملازمہ مختلف قیمتی اشیاء موبائل فونز، برانڈڈ چیزیں آہستہ آہستہ غائب کرتی رہی۔ یہ چوری اس وقت کھلی جب ندا یاسر نے شاپنگ کے دوران اپنا پرس اس کے حوالے کیا، اور واپسی پر یوروز غائب پائے۔ شک نے جنم لیا، اور جب ملازمہ نے چھٹی پر جانے کی اجازت مانگی تو ندا نے اس کے ہمراہ جانے کا فیصلہ کیا۔ ندا یاسر کے مطابق، جب وہ ملازمہ کے رہائش پر پہنچیں تو جیسے ہوش اُڑ گئے ان کے ہی گھر کی اشیاء وہاں تین بڑے تھیلوں میں بند تھیں۔ شرٹ، پرفیوم، قیمتی چیزیں، اور وہ 300 یوروز بھی وہیں موجود تھے۔ ملازمہ سب کچھ چپکے سے فلپائن لے جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ “ہم نے سوچا پولیس کو نہ بتائیں، کیونکہ اس نے ہمارے گھر خدمت کی ہے، اور سامان واپس بھی مل گیا۔ لیکن کمپنی کو خط کے ذریعے تمام تفصیل بتا دی تاکہ دوسرے لوگ بھی ہوشیار رہیں۔” ندا یاسر نے اس تجربے کو سب کے لیے ایک سبق قرار دیا، اور کہا کہ ’’صرف غیر ملکی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایماندار ہوں گے۔ آنکھ بند کر کے کسی پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہیرا پھیری 3 میں ’بابو بھیا‘ کی واپسی، پاریش راول نے تصدیق کر دی

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

حرا مانی کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

بہروز سبزواری کا خواتین سے متعلق بڑا دعویٰ

مشہور نیٹ فلکس سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کی کہانی کیا حقیقت پر مبنی ہے؟

اداکارہ مہر بانو کا شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا بڑا انکشاف

مشہور سیریز ’سکویڈ گیمز‘ کا آخری سیزن منظرعام پر آگیا

آپ اتنا گر گئیں کہ 3 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا۔۔ سارہ خان کے فیمینزم کے متعلق بیان پر تنقید ! نور ظفر خان، ریحام خان پر چڑھ دوڑیں

اپنی 3 شادیوں میں تم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر عمر عادل نے عتیقہ اوڈھو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ساری حدیں بھلا دیں ! دیکھیں

بیٹے کے لئے رکھی ملازمہ نے کیا کچھ چوری کیا؟ ندا یاسر نے فلپائنی ملازمہ کی چوری کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ قریبی دوست نے شیفالی جریوالہ سے گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

کترینہ کیف وکی کوشل کی رائے کا احترام کیوں نہیں کرتیں؟

سردار جی 3: دلجیت دوسانجھ کے لیے انڈیا میں آزمائش، پاکستان میں ’کھڑکی توڑ نمائش‘

کیا ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی راہیں جدا کر چکے ہیں؟

’زندگی کو جیا اور اب ایک کہانی بن گئی‘، اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی