تیسری شادی کے بعد سب میں کیڑے ہی نکالتی ہیں۔۔ نادیہ خان کی منہ ٹیڑھا کر کے صائمہ کا مذاق اڑانے کی ویڈیو نے صارفین کو آگ بگولہ کردیا


”آپ ہوتی کون ہیں ان پر بات کرنے والی؟ میں نے آپ کا کوئی یادگار کردار نہیں دیکھا، لیکن صائمہ جی ایک لیجنڈ ہیں“ ”یہ تیسرا ڈرامہ ہے جس پر نادیہ خان نے تنقید کی ہے، لگتا ہے ان کی ذاتی چپقلش ہے“ ”صائمہ جی، سجل اور آصف رضا میر بہترین تھے، لگتا ہے ان خواتین کو ہر اداکار اور مصنف سے مسئلہ ہے“ ”جلن کی انتہا ہے“ ”اگر آپ تینوں میں اتنی صلاحیت ہوتی، تو 'میں منٹو نہیں ہوں' کا حصہ ہوتیں حالیہ مقبول ترین ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، لیکن اس کی شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کا طوفان بھی آ گیا۔ خاص طور پر ایک ٹی وی شو میں نادیہ خان کی جانب سے سجل علی اور صائمہ نور کا مذاق اڑانے کے بعد۔ ڈرامے کی حالیہ اقساط کو "کیا ڈرامہ ہے" نامی شوبز پینل پر زیرِ بحث لایا گیا، جہاں عتیقہ اوڈھو اور مارینا خان نے متوازن تجزیہ پیش کیا۔ لیکن نادیہ خان نے سجل اور صائمہ کے ایک سین پر طنزیہ انداز اختیار کیا، اور ان کی اداکاری اور مکالموں کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے سین کی نقالی کرتے ہوئے اداکاراؤں کے انداز کو مذاق میں اُڑا دیا۔ نادیہ کا یہ رویہ سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرا، جس کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ نادیہ کے تبصرے ذاتی حسد پر مبنی لگتے ہیں، اور یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے کسی پراجیکٹ کو نشانہ بنایا ہو۔ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ نادیہ خود ایک طویل اداکاری کیریئر نہیں رکھتیں، تو وہ ایسی فنکاراؤں پر تنقید کرنے کی اہل کیسے ہو سکتی ہیں جو اپنے اپنے وقت میں انڈسٹری کا بڑا نام بن چکی ہیں؟ کئی افراد نے یہاں تک کہہ دیا کہ نادیہ خان کی تنقید ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خود اس پروجیکٹ کا حصہ نہ بن پانے پر ناخوش ہیں۔ ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" خلیل الرحمان قمر کے قلم سے نکلا ہوا ایک بڑا پروجیکٹ ہے، جسے ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا اور ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میں سجل علی، آصف رضا میر اور صائمہ نور کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ایسے میں نادیہ خان کی جانب سے ان فنکاروں پر بے جا تنقید نے کئی ناظرین کو ناگوار گزرا، اور لوگوں نے مطالبہ کیا کہ شوبز پینلز میں مثبت اور تعمیری گفتگو کو فروغ دیا جائے، نہ کہ ذاتی سطح پر کی جانے والی تنقید کو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

روس ایک کے بعد ایک تباہی کی زد میں۔۔ خوفناک زلزلے کے بعد 600 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا ! ویڈیو مناظر

ماہرہ نے میرے ساتھ بے وفائی کی۔۔ دو دریا میں بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص نے آخری بار کس سے بات کی؟

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ،آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

بیٹی، باپ کے لئے فخر بن گئی۔۔ عروہ آفریدی کی خوبصورت تلاوت کی ویڈیو نے دل جیت لئے

’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘

نیوزی لینڈ میں خاتون کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے ڈرائیور کو شک ہوا‘

مسافر کے سامان سے دو سالہ بچی برآمد: ’بیگ ہل رہا تھا اس لیے شک ہوا‘

مسجدِ اقصٰی کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی عبادت: مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے اہم مسجد اتنی متنازع کیوں ہے؟

صدام حسین کا کویت پر حملہ اور چار دن کی ’انقلابی جمہوریہ‘ کی کہانی

ریلوے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اراضی پر قبضہ ودیگر مسائل سے آگاہ کردیا

خیبر پختونخوا : سی اینڈ ڈبلیو کے 144 ارب کے 3274 منصوبوں کی دستاویز نامکمل

وفاقی وزارت خزانہ کا اہم اقدام، صوبوں سے تعلیم و صحت کا بجٹ طلب

بلوچستان میں بیت المال نے 3 سال میں کیا کچھ کیا؟

کوہستان میں لاپتہ شخص کی لاش 28 سال بعد ایک گلیشیئر سے برآمد ہونے کا معمہ: ’جسم صحیح سلامت تھا، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے‘

بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ، ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر معطل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی