
اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کی حدود میں قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ رمشاہ کالونی میں پیش آیا جس میں 60 سالہ اکرام پال، ان کے بیٹے شبیر اور بیٹی نیہا کو قتل کر دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فارنزک ٹیم نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیسکا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔