
ایف آئی اے گوادر کی بڑی کارروائیوں میں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 56 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں 16 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 13 کا تعلق گوجرانوالہ، 8 کا تعلق گجرات، 2 کا تعلق شیخوپورہ،5 کا تعلق مظفر گڑھ، 3 کا تعلق بہاولپور،2 کا تعلق باجوڑ ، 5 کا تعلق سرگودھا، کراچی، سانگھڑ، حافظ آباد اور خانیوال سے ہے۔
گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔