
سپر ہائی وے گڈاپ ٹاؤن کونکر ندی میں ہائی روف گرنے سے ڈوبنے والوں کی لاشیں ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نکالتے ہوئے آپریشن مکمل کرلیا۔
ریسکیو آپریشن گذشتہ شب سے جاری تھا، نکالی گئی 4 لاشوں میں ایک لاش خاتون کی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نابو زوجہ گلاب، جاوید شاہ، راجا ولد گلاب اور غلاب ویل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک لاش رات کو ہی نکال لی گئی تھی جبکہ تین لاشیں آج نکالی گئی ہیں۔