پانی پینے کے لیے فریج کھولنا کمسن ملازمہ کا جرم ٹھہر گیا، بدترین تشدد


اسلام آباد میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے فریج کا دروازہ کھولنے والی کمسن ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ غربت اور مجبوری کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ بننے والی کمسن مسکان ایک سال تک اپنے مالکان کے ظلم و ستم سہتی رہی۔ بھوک اور پیاس کی شدت سے مجبور ہو کر جب ننھی مسکان نے پانی پینے کے لیے فریج کھولا تو یہ عمل بھی اس کے "جرم" میں شمار کیا گیا اور اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ننھی مسکان کو ایک سال قبل گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت پر رکھا گیا تھا، مگر اس دوران اسے نہ پیٹ بھر کر کھانے کو دیا گیا بلکہ سکون سے پانی تک پینے کی اجازت بھی میسر نہ تھی۔ معصوم بچی کو آئے روز ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ زیادتی اور ظلم سے تنگ آ کر بالآخر ننھی مسکان پڑوسی کے گھر پناہ لینے جا پہنچی۔ اس کی حالت زار دیکھ کر اہل محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی اور تشدد کے مرتکب میاں بیوی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔ اہل علاقہ نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم بچہ اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

گڈاپ کونکر ندی میں ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام : افغان شہریوں سمیت 56 ملزمان گرفتار

پانی پینے کے لیے فریج کھولنا کمسن ملازمہ کا جرم ٹھہر گیا، بدترین تشدد

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول سویپر گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

گٹر میں گرنے والے بیٹے کی لاش کا باپ کو 2 برس بعد بھی انتظار

ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تو۔۔ 12 سالہ ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد ! ماں نے پوری کہانی بیان کردی

لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا یہ ٹک ٹاکر آخر کون ہے؟

کراچی: منگھوپیر میں 2 کروڑ 32 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹیاں زخمی

اندھی گولی سے جاں بحق بچی کے باپ کا کون سا خواب ادھورا رہ گیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی