کراچی: بھٹائی آباد میں 3 خواتین قتل، بچی سمیت 3 افراد زخمی


کراچی کے علاقے جوہر بھٹائی آباد کے ایک گھر میں چھریوں کے وار سے تین خواتین جاں بحق بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مینہ، ایشا اور دانیہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 14 سالہ نندنی، ایک خاتون اور ایک مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے زخمی ہونے والی بچی نندنی کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نندنی کے بیان کے مطابق زخمی شخص اجے بچی کاماموں ہے جو واقعے میں ملوث ہے۔ اجے نے تینوں خواتین کو قتل کیا اور بچی کو زخمی بھی کیا بعد ازاں ملزم نے خود کشی کی کوشش کی۔ دیگر اہلخانہ نے بھی پولیس کو بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اجے نشے کا عادی نہیں ہے اور کافی عرصہ سے بیروزگار تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اے این ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: 700 کلو ناقص گوشت تلف، ایک شخص گرفتار

کراچی: بھٹائی آباد میں 3 خواتین قتل، بچی سمیت 3 افراد زخمی

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

گڈاپ کونکر ندی میں ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام : افغان شہریوں سمیت 56 ملزمان گرفتار

پانی پینے کے لیے فریج کھولنا کمسن ملازمہ کا جرم ٹھہر گیا، بدترین تشدد

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول سویپر گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

گٹر میں گرنے والے بیٹے کی لاش کا باپ کو 2 برس بعد بھی انتظار

ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تو۔۔ 12 سالہ ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد ! ماں نے پوری کہانی بیان کردی

لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا یہ ٹک ٹاکر آخر کون ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی