اے این ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد


اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران طورخم بارڈر سے داخل ہونے والی افغان کارگو گاڑی سے 22 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک روکا گیا اور تلاشی کے لیے پشاور منتقل کیا گیا۔ مکمل تلاشی کے دوران گاڑی کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں نہایت مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانہ سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد ہوئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں مجموعی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات جلال آباد سے پاکستان لائی جا رہی تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک بھی پہنچا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اے این ایف کی طورخم بارڈر پر کارروائی، 22 کلو منشیات برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: 700 کلو ناقص گوشت تلف، ایک شخص گرفتار

کراچی: بھٹائی آباد میں 3 خواتین قتل، بچی سمیت 3 افراد زخمی

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

گڈاپ کونکر ندی میں ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں

سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام : افغان شہریوں سمیت 56 ملزمان گرفتار

پانی پینے کے لیے فریج کھولنا کمسن ملازمہ کا جرم ٹھہر گیا، بدترین تشدد

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول سویپر گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

گٹر میں گرنے والے بیٹے کی لاش کا باپ کو 2 برس بعد بھی انتظار

ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تو۔۔ 12 سالہ ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد ! ماں نے پوری کہانی بیان کردی

لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا یہ ٹک ٹاکر آخر کون ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی