
متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب شہری نے 100 ملین درہم (پاکستانی روپے میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ روپے) کی ریکارڈ لاٹری جیک پاٹ جیت لی۔
یو اے ای لاٹری کی جانب سے ابھی تک فاتح کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک مختصر آڈیو کال نے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ آڈیو میں لاٹری نمائندہ فاتح کو اطلاع دیتا ہے کہ 'آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں!' جس پر حیرت زدہ شخص کے منہ سے بے ساختہ صرف ایک ہی جملہ نکلا "اوہ مائی گاڈ!" ۔
What does it sound like to win AED 100,000,000? 🤔Stay tuned — the reveal is coming soon.#TheUAELottery #LuckyDay #DareToImagine pic.twitter.com/jQUCVKFvDe— The UAE Lottery (@theuaelottery) October 23, 2025
یو اے ای لاٹری اماراتی حکومت سے مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہے جو 2023 میں قائم کی گئی اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتا ہےجبکہ اس کا لکی ڈے ڈرا ہر 2 ہفتے میں منعقد ہوتا ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی ہی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
ترجمان کے مطابق فاتح کے نام اور مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔عوامی سطح پر یہ انعام متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔