کسی اور کو پسند کرتا تھا لیکن ایمان.. برطانیہ میں کس نے حملہ کیا؟ رجب بٹ کے نئے انکشافات


"میں ایک رشتے میں تھا جب میری والدہ ایمان کو میرے لئے پسند کر رہی تھیں۔ شادی کے بعد میں نے اُس لڑکی سے تعلق ختم کر دیا، میرا اب اُس سے کوئی واسطہ نہیں۔ لیکن اُس لڑکی کے شوہر نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔ ایمان میری اس بات پر بہت ناراض ہوئی تھی، مگر اب میں نے اُسے منا لیا ہے۔" پاکستانی نژاد مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار معاملہ کسی بلاسمی یا بیٹنگ ایپ کیس کا نہیں بلکہ ایک نئے افیئر کے انکشاف کا ہے۔ رجب بٹ جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، وہاں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے۔ ان پر حال ہی میں ایک بار پھر حملہ کیا گیا، اور حیران کن طور پر حملہ آور کوئی اور نہیں بلکہ اُن کی سابق گرل فرینڈ کا موجودہ شوہر تھا۔ رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ اُن کی زندگی میں اُس وقت ایک لڑکی تھی جب اُن کی والدہ نے شادی کے لیے ایمان کو دیکھا۔ شادی کے بعد اُنہوں نے وہ رشتہ ختم کر دیا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ زندگی آگے بڑھائی۔ تاہم، اُس ماضی کی کہانی نے ایک بار پھر اُن کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ راجب کے مطابق اُس سابقہ تعلق کے باعث ہی حملہ کیا گیا، حالانکہ وہ اب مکمل طور پر اُس معاملے سے الگ ہو چکے ہیں۔ یوٹیوبر نے اعتراف کیا کہ ایمان اُن کی اس کہانی سے انتہائی دل برداشتہ ہو گئی تھیں۔ وہ اُس وقت بھی اُنہیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں جب رجب کے ایک اور مبینہ افیئر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا تھا۔ اُس وقت ایمان حاملہ تھیں، اور ان کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ گئی تھی۔ لیکن بعد میں وہ واپس آ گئیں، اور اب رجب کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے ایمان کو ایک بار پھر منا لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے اس اعتراف نے طوفان برپا کر دیا ہے۔ صارفین نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک نے لکھا، “تم افیئر میں مصروف تھے اور تمہاری ماں خاندان کی بہو ڈھونڈ رہی تھی؟” ایک اور صارف نے کہا، “ایمان پر ترس آتا ہے، جو ایسے شخص کے ساتھ بندھ گئی۔” جبکہ کسی نے طنزاً لکھا، “ایمان نے تمہیں صرف اپنے بچے کی خاطر معاف کیا ہوگا۔” رجب بٹ کی زندگی اس وقت تنازعات، حملوں اور انکشافات کی بھٹی میں جل رہی ہے۔ کبھی افیئرز کے چرچے، کبھی قانونی کیسز اور اب برطانیہ میں حملے. ایسا لگتا ہے کہ راجب جہاں بھی جاتے ہیں، سکون ان سے کوسوں دور رہتا ہے.

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

شوبز کی اداکاروں کی شادیاں کیوں ٹوٹ جاتی ہیں.. حارث وحید نے چبھتے ہوئے سوال کا کیا جواب دیا؟

یہ لوگ کسی چیز کی عزت کرنا نہیں جانتے۔۔ کومل میر کی لہک لہک کر قومی ترانہ پڑھتے ویڈیو وائرل ! صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈرامے میں استاد نے شاگرد کے لئے رشتہ کیوں بھیجا۔۔ فیمنسٹس کی تنقید پر خلیل الرحمان قمر الٹا برس پڑے، کیا کچھ سنا دیا؟

کسی اور کو پسند کرتا تھا لیکن ایمان.. برطانیہ میں کس نے حملہ کیا؟ رجب بٹ کے نئے انکشافات

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ 2025 کی وہ کامیاب فلمیں جو آئیں اور چھا گئیں

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ تک، بالی وُڈ کی فلمیں جو 2025 میں شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں

بیٹی جیسی بہن کی موت نے کیا سبق دیا؟ یتیمی اور کینسر کی جنگ ! ونیزہ احمد نے پہلی بار زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ماں ہونے کے ناطے بہت خوش ہوں کہ.. نادیہ خان کی ڈکی بھائی پر کڑی تنقید ! کیا کچھ کہہ دیا؟

مرد ڈائپر بدلنے کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں.. بیٹی کے سالوں بعد بیٹے کی پیدائش ! محب مرزا نے باپ ہونے کی کیا ذمہ داریاں گنوا دیں؟

معروف اداکار ستیش شاہ چل بسے.. اچانک موت کس وجہ سے ہوئی؟

پہلے شوہر 15 سال بڑے تھے اور اب۔۔ ڈاکٹر نبیحہ منگیتر سے متعلق بات کرتے ہوئے اچانک کس پر بھڑک اٹھیں؟ کھری کھری سنا دیں

مناڈے، ایک ایسا گلوکار جس کے سُروں نے وقت کو مات دے دی

راتوں رات امیر! 100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا کون ہے؟

ملیکا شراوت: بالی وڈ کی ’بولڈ‘ اداکارہ جنہوں نے ’ٹیبوز‘ پر کُھل کر بات کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی