مرد ڈائپر بدلنے کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں.. بیٹی کے سالوں بعد بیٹے کی پیدائش ! محب مرزا نے باپ ہونے کی کیا ذمہ داریاں گنوا دیں؟


"میں ہمیشہ حیران ہوتا ہوں ان مردوں پر جو ڈائپر بدلنے کو بہت بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ میں نے اپنی بیٹی کے لیے بھی ڈائپر بدلے اور اب اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کے لیے بھی کر رہا ہوں۔ جب ماں بچے کو دودھ پلا رہی ہے، جاگ رہی ہے، اور باقی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے، تو باپ کے لیے ڈائپر بدلنا کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے۔" یہ کہنا تھا معروف اداکار، ہدایت کار اور میزبان محب مرزا کا، جو حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس کے شو میں مدعو ہوئے۔ اپنے منفرد انداز، شاندار کیریئر اور نپی تُلی ذاتی زندگی کے حوالے سے جانے جانے والے محب مرزا نے اس موقع پر شادی اور والد ہونے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ محب مرزا نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ صنم سعید گھر کے زیادہ تر کام خود کرتے ہیں۔ ان کے بقول، "ہمارے گھر میں اضافہ مدد بہت محدود ہے، ہم خود کھانا پکاتے ہیں، برتن دھوتے ہیں، لانڈری کرتے ہیں۔ بس ایک ہیلپر صفائی کے لیے آتی ہے، باقی سب ہم خود سنبھالتے ہیں۔" انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ اپنا پلیٹ خود دھوتے تھے، جس سے انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ گھر کے کام سب کی ذمہ داری ہیں، صرف عورتوں کی نہیں۔ اداکار نے شو میں یہ بھی کہا کہ ایک کامیاب شادی کے لیے ضروری ہے کہ میاں بیوی اپنی دوستی کو برقرار رکھیں۔ بچے کے آنے سے زندگی کا محور ضرور بدل جاتا ہے، مگر ایک دوسرے کو وقت دینا نہ بھولیں۔ "یاد رکھیں، آپ نے ایک دوسرے کے لیے شادی کی تھی، بچہ بعد میں آیا ہے، تو تعلق کی بنیاد کو کبھی پسِ پشت نہ ڈالیں،" محب نے مشورہ دیتے ہوئے کہا۔ محب مرزا کے ان سچے اور حقیقت پر مبنی الفاظ نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ مداحوں نے ان کی باتوں کو "عملی مشورہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاش ہر باپ، شوہر اور انسان اس سوچ کو اپنائے، تو رشتوں میں بہت سی تلخیاں خود بخود ختم ہو جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

شوبز کی اداکاروں کی شادیاں کیوں ٹوٹ جاتی ہیں.. حارث وحید نے چبھتے ہوئے سوال کا کیا جواب دیا؟

یہ لوگ کسی چیز کی عزت کرنا نہیں جانتے۔۔ کومل میر کی لہک لہک کر قومی ترانہ پڑھتے ویڈیو وائرل ! صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈرامے میں استاد نے شاگرد کے لئے رشتہ کیوں بھیجا۔۔ فیمنسٹس کی تنقید پر خلیل الرحمان قمر الٹا برس پڑے، کیا کچھ سنا دیا؟

کسی اور کو پسند کرتا تھا لیکن ایمان.. برطانیہ میں کس نے حملہ کیا؟ رجب بٹ کے نئے انکشافات

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ 2025 کی وہ کامیاب فلمیں جو آئیں اور چھا گئیں

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ تک، بالی وُڈ کی فلمیں جو 2025 میں شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں

بیٹی جیسی بہن کی موت نے کیا سبق دیا؟ یتیمی اور کینسر کی جنگ ! ونیزہ احمد نے پہلی بار زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ماں ہونے کے ناطے بہت خوش ہوں کہ.. نادیہ خان کی ڈکی بھائی پر کڑی تنقید ! کیا کچھ کہہ دیا؟

مرد ڈائپر بدلنے کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں.. بیٹی کے سالوں بعد بیٹے کی پیدائش ! محب مرزا نے باپ ہونے کی کیا ذمہ داریاں گنوا دیں؟

معروف اداکار ستیش شاہ چل بسے.. اچانک موت کس وجہ سے ہوئی؟

پہلے شوہر 15 سال بڑے تھے اور اب۔۔ ڈاکٹر نبیحہ منگیتر سے متعلق بات کرتے ہوئے اچانک کس پر بھڑک اٹھیں؟ کھری کھری سنا دیں

مناڈے، ایک ایسا گلوکار جس کے سُروں نے وقت کو مات دے دی

راتوں رات امیر! 100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا کون ہے؟

ملیکا شراوت: بالی وڈ کی ’بولڈ‘ اداکارہ جنہوں نے ’ٹیبوز‘ پر کُھل کر بات کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی