’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ 2025 کی وہ کامیاب فلمیں جو آئیں اور چھا گئیں


رواں سال بالی وُڈ فلم انڈسٹری نے درجنوں فلمیں ریلیز کیں جن میں سے بہت سی شائقین کا توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں مگر یہاں پانچ ایسی موویز کی بات کی جا رہی ہے جن کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ چھ یا اس سے اُوپر رہی۔پانچویں نمبر پر’ریڈ2‘ سے شروع کرتے ہیں اور اس کو پانچواں نمبر اس کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ کی وجہ سے دیا جا رہا ہے۔ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اس فلم نے دس میں سے ساڑھے چھ کی رینکنگ لی۔راج کمار راؤ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جو سنہ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی۔اجے دیوگن اس فلم کے ہیرو ہیں جو ایک پولیس افسر ہیں جنہوں نے ایک طاقتور سیاست دان سے سینگ پھنسا لیے ہیں۔چوتھے نمبر پر’دی ڈپلومیٹ‘ فلم کو چوتھے نمبر پر رکھا جا رہا ہے۔ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اس فلم کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ سات ہے۔شیوم نائر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا پلاٹ دھوکے سے کرائی گئی ایک شادی کے گرد گھومتا ہے۔ سیاسی تھرلر فلم میں عظمٰی (سعدیہ خطیب) ایک انڈین خاتون ہیں جن کو دھوکہ سے کرائی گئی شادی کے ذریعے پاکستان میں پھنسا لیا گیا ہے۔ایک انڈین سفارتکار جے پی سنگھ (جان ابراہام) خاتون کی وطن واپسی کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔تیسرے نمبر پر’بھاگوت چیپٹر ون: راکشس‘ کو سٹریمنگ پلیٹ فارم ‘زی5‘ پر ریلیز کیا گیا، اور اس کی رینکنگ سات ہے۔اس فلم کی ڈائریکشن اکشے شیری نے دی ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ انسپکٹر وشواس بھاگوت (ارشد وارثی) کو اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے جہاں وہ ایک لاپتہ خاتون کے کیس کی تفتیش شروع کرتے ہیں۔دوسرے نمبر پرفلم ’لاگ آؤٹ‘ کو بھی سٹریمنگ پلیٹ فارم ’زی5‘ پر ریلیز کیا گیا ہے۔امیت گولانی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی نے دس میں سے سات نمبر دیے ہیں۔اچھی رینکنگ حاصل کرنے والی اس فلم کی کہانی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گرد گھومتی ہے۔ وہ دس ملین یا ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے کے قریب پہنچتا ہے جب اُس کی ایک مداح خاتون اُس کا فون چوری کر لیتی ہے۔پہلے نمبر پر’سٹولن‘ فلم کو سٹریمنگ پلیٹ فارم امازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا اور اس نے شائقین کی ایک بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی۔ڈائریکٹر کرن تجپال کی اس فلم نے آئی ایم ڈی بی پر دس میں سے ساڑھے سات کی رینکنگ حاصل کی۔یہ ایک کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی ہر پل نیا موڑ مڑتی ہے۔ انڈیا کے ایک گاؤں کے ریلوے سٹیشن پر ایک خاتون کا نومولود بچہ غائب کر دیا جاتا ہے اور پھر پولیس دو بھائیوں کو پکڑ لیتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

شوبز کی اداکاروں کی شادیاں کیوں ٹوٹ جاتی ہیں.. حارث وحید نے چبھتے ہوئے سوال کا کیا جواب دیا؟

یہ لوگ کسی چیز کی عزت کرنا نہیں جانتے۔۔ کومل میر کی لہک لہک کر قومی ترانہ پڑھتے ویڈیو وائرل ! صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ڈرامے میں استاد نے شاگرد کے لئے رشتہ کیوں بھیجا۔۔ فیمنسٹس کی تنقید پر خلیل الرحمان قمر الٹا برس پڑے، کیا کچھ سنا دیا؟

کسی اور کو پسند کرتا تھا لیکن ایمان.. برطانیہ میں کس نے حملہ کیا؟ رجب بٹ کے نئے انکشافات

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ 2025 کی وہ کامیاب فلمیں جو آئیں اور چھا گئیں

’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ تک، بالی وُڈ کی فلمیں جو 2025 میں شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں

بیٹی جیسی بہن کی موت نے کیا سبق دیا؟ یتیمی اور کینسر کی جنگ ! ونیزہ احمد نے پہلی بار زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ماں ہونے کے ناطے بہت خوش ہوں کہ.. نادیہ خان کی ڈکی بھائی پر کڑی تنقید ! کیا کچھ کہہ دیا؟

مرد ڈائپر بدلنے کو بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں.. بیٹی کے سالوں بعد بیٹے کی پیدائش ! محب مرزا نے باپ ہونے کی کیا ذمہ داریاں گنوا دیں؟

معروف اداکار ستیش شاہ چل بسے.. اچانک موت کس وجہ سے ہوئی؟

پہلے شوہر 15 سال بڑے تھے اور اب۔۔ ڈاکٹر نبیحہ منگیتر سے متعلق بات کرتے ہوئے اچانک کس پر بھڑک اٹھیں؟ کھری کھری سنا دیں

مناڈے، ایک ایسا گلوکار جس کے سُروں نے وقت کو مات دے دی

راتوں رات امیر! 100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا کون ہے؟

ملیکا شراوت: بالی وڈ کی ’بولڈ‘ اداکارہ جنہوں نے ’ٹیبوز‘ پر کُھل کر بات کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی