تاج حیدر پل عوام کے لیے کھول دیا گیا، شہریوں کو سفر میں بڑی سہولت ملے گی، شرجیل میمن


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آج قیوم آباد میں تاج حیدر پل باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ یہ پل کراچی کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے اور حکومت سندھ شہر کو ہر وہ سہولت دے گی جو ایک ترقی یافتہ شہر کو ملنی چاہیے۔ وزیر نے بتایا کہ تاج حیدر پل کا کل تخمینہ لاگت گیارہ ارب روپے ہے جس میں ٹیکس اور یوٹیلیٹی لائنوں کی منتقلی کے اخراجات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ دو پلوں پر مشتمل ہے جن کی مجموعی لمبائی تقریباً 1.2 کلومیٹر ہے۔ ہر پل پر چار لا‌ین بنائی گئی ہیں، یوں مجموعی طور پر آٹھ لینز ٹریفک کے بہاؤ کو سہل کریں گی۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد پرانا جام صادق پل منہدم کر کے ایک جدید پل تعمیر کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ آج سے تاج حیدر پل عوام استعمال کر سکتے ہیں تاہم ابتدا میں اسے دس دن تک ون وے کے طور پر چلایا جائے گا اور دس دن کے بعد پل پر دو طرفہ ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ تاج حیدر برج کی صورت پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کا ایک اور میگا پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کے آخری مرحلے کا فیز دسمبر میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد شہر کے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جاری ہے اور اس کے مکمل ہونے سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی میں ای وی بسز کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے اور مزید پانچ سو الیکٹرک بسیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ تقریب کے دوران شرجیل میمن نے شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بارشوں سے متاثرہ راستوں کی بحالی اور نئے روٹس کے ذریعے شہریوں کے سفر میں آسانی پیدا کرنے کے کاموں کا حوالہ دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت پر سندھ کے تمام محکمے متحرک ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر بھی زور دیا اور کہا کہ اگر آپ جرم کریں گے ہی نہیں تو سزا بھی نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر نے خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز مفت فراہم کرنے اور اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ قدم خواتین کی موبلٹی میں اضافہ کرے گا۔ دورانِ تقریر ڈپٹی میئر سلمان مراد اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن نے بھی حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ تاج حیدر پل کھلنے سے مقامی علاقوں کی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی اور روزمرہ ٹریفک میں کمی آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، دو مراحل میں اعلان متوقع

کیا معلوم تھا یہ تصویر آخری یاد بن جائے گی۔۔ مالٹا میں تفریح کے لئے گئے پاکستانی نژاد باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟

ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

پاکستان ترکی کی درخواست پر استنبول میں افغان طالبان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے پر رضامند: سرکاری میڈیا

وفاقی اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا بیان ہراسانی قرار: کیا عمر کے ساتھ ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے رویے یا صلاحیتوں پر اثر ڈالتی ہیں؟

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

خلیجی ممالک کے بجائے امریکہ سے خام تیل کیوں درآمد کیا گیا اور کیا یہ پاکستان کو سستا پڑے گا؟

صدر ٹرمپ کا امریکی وزارتِ دفاع کو ’فوری طور پر‘ جوہری ہتھیاروں کے تجربے شروع کرنے کا حکم

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: ’بے نتیجہ‘ مذاکرات کے بعد کیا معاملات ’کھلی جنگ‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

انڈین صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی نئی تصویر: انڈیا کو اپنی فائٹر پائلٹ کے بارے میں بار بار تردیدیں کیوں جاری کرنی پڑتی ہیں؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

جب کوئٹہ میں رنگ برنگے بادلوں کے سبب ’میزائل تجربے‘ کی افواہیں پھیلیں

’برقع پوش خاتون نے گلا کاٹنے کا اشارہ کیا‘: شام میں دولت اسلامیہ کے مبینہ جنگجوؤں کی سب سے بڑی جیل میں بی بی سی نے کیا دیکھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی