ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے دو ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ یہ کارروائی سوموار کی صبح کی گئی، جس میں اسرائیلی فضائیہ کے اہم فوجی اڈوں کو ہدف بنایا گیا۔ @@3888213@@ خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ایران میں متعدد ریڈار تنصیبات پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فوری کارروائی اور اہداف کے دائرہ کار کو وسعت دینا اس مرحلے میں ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ یہ کارروائی ایک وارننگ ہے اور اگر جارحیت دہرائی گئی تو مزید سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ میزائل کے ٹکڑے وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ خطے میں تازہ کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا اسرائیلی کارروائی کے جواب میں ”آپریشن نصر“ کا اعلان، فضائی دفاعی نظام فعال

ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے دو ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

نیتن یاہو کو ہر صورت ایران ڈیل قبول کرنا ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک

اصحاب الیمین: یورپ میں یہود مخالف حملوں میں ملوث اور صدر ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا پُراسرار گروہ کیا ہے؟

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکے

جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کے اسرائیل پر متعدد حملے اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

اسرائیل کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان، لبنان کیخلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

فٹبال ورلڈ کپ: امریکی ویزا کی انوکھی شرط، ایرانی ٹیم کو درپیش چیلنج اور ایک تاریخی موقع

دبئی میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک، 9 زخمی

ایرانی قوم کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا، مسعود پزشکیان

اسرائیل کو دردناک جواب دے دیا، ایران کا فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان

ویڈیوز میں گھر اور زیورات دکھانے والی خاتون ویلاگر کے گھر لاکھوں روپے کی چوری

امریکا اور اسرائیل جنگ بندی خلاف ورزیاں فوری بند کریں، ایرانی وزارت خارجہ

عالمی برادری کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی