
ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور جارحیت کے جواب میں کی گئی تھیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور اس کے حامیوں نے دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
@@3888269@@
اس اعلان سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے شمالی اسرائیل میں واقع نیوتم اور تل انوف ایئر بیسز پر بیلسٹک میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جو ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے تھے۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں حساس اہداف کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں دشمن کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ 8 اپریل کو ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا معاہدہ تمام محاذوں پر جنگ بندی سے مشروط تھا، لیکن اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کارروائیاں مسلسل جاری تھیں۔