
دبئی کے ایمریٹس روڈ پر ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ٹرک تکنیکی خرابی کی وجہ سے اچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا، جس کے بعد پیچھے سے آنے والی بس کے ڈرائیور کی مبینہ عدم توجہ اور محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث بس تیز رفتاری سے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
اس افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔