ایران اسرائیل میں پھر جنگ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرمپ کا حملے روکنے کا مطالبہ


ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث جنگ بندی متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس کے تحت برینٹ خام تیل 98 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی (WTI) 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، اس صورتحال کی وجہ سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جہاں کوریا کے کاسپی انڈیکس میں 8 فیصد سے زائد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ @@3888221@@ اس کے ساتھ ہی جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہانگ کانگ اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ اور مندی کا رجحان غالب ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں۔ $$3888265$$ مزید برآں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، امید ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے جاچکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کا ساتھ نہیں دے گا تاہم صیہونی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے فون کے کچھ ہی گھنٹے پر ایران پر میزائلوں کی بارش کردی، ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا اسرائیلی کارروائی کے جواب میں ”آپریشن نصر“ کا اعلان، فضائی دفاعی نظام فعال

ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے دو ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

نیتن یاہو کو ہر صورت ایران ڈیل قبول کرنا ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، 15 افراد ہلاک

اصحاب الیمین: یورپ میں یہود مخالف حملوں میں ملوث اور صدر ٹرمپ کو دھمکیاں دینے والا پُراسرار گروہ کیا ہے؟

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں دھماکے

جنگ بندی کے بعد پہلی بار تہران کے اسرائیل پر متعدد حملے اور ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جوابی کارروائی: ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

اسرائیل کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان، لبنان کیخلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

فٹبال ورلڈ کپ: امریکی ویزا کی انوکھی شرط، ایرانی ٹیم کو درپیش چیلنج اور ایک تاریخی موقع

دبئی میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک، 9 زخمی

ایرانی قوم کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا، مسعود پزشکیان

اسرائیل کو دردناک جواب دے دیا، ایران کا فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان

ویڈیوز میں گھر اور زیورات دکھانے والی خاتون ویلاگر کے گھر لاکھوں روپے کی چوری

امریکا اور اسرائیل جنگ بندی خلاف ورزیاں فوری بند کریں، ایرانی وزارت خارجہ

عالمی برادری کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی