بچی کو بچی ہی رہنے دیں، نعتیں پڑھ کر شہرت پانے والی آیت عارف کی ریمپ واک وائرل


بچی کو بچی ہی رہنے دیں‘ نعتیں پڑھ کر شہرت پانے والی آیت عارف کی ریمپ واک وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم ’’یہ والدین کی غلطی ہے، بچے کو بچہ ہی رہنا چاہیے۔‘‘ ’’اوور ایکٹنگ ہے، اسے اپنی پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘ ’’یہ تو نعتیں پڑھا کرتی تھی، یہ کیسا انداز ہے؟‘‘ نعتیں پڑھ کر کم عمری میں شہرت حاصل کرنے والی چائلڈ اسٹار آیت عارف اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، تاہم ان کی حالیہ ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر تعریف کے بجائے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ آیت عارف نے اپنے کیریئر کا آغاز لائیو ٹرانسمیشنز میں نعتیں پڑھنے سے کیا تھا، جس کے بعد وہ یوٹیوب پر بھی مقبول ہوئیں۔ اب وہ مین اسٹریم فیشن کا حصہ بن رہی ہیں اور جاری کَشیز برائیڈل شو میں بھی انفرادی حیثیت سے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ آیت عارف نے کَشیز کا تیار کردہ ملٹی کلرڈ لہنگا زیب تن کیا اور پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ واک کی۔ ان کا انداز کسی پروفیشنل فیشن ماڈل سے کم نہیں تھا، تاہم کم عمری میں اس طرح کی پریزنٹیشن نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ آیت عارف کی ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنی کم عمر بچی کو اس انداز میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ کئی صارفین نے اس معاملے کی ذمہ داری والدین پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کم عمری میں فیشن اور گلیمر کی دنیا میں اس طرح پیش کرنے کے بجائے ان کی تعلیم اور بچپن پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ بعض افراد نے آیت عارف کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بھی حیرت کا اظہار کیا کہ جو بچی نعتیں پڑھ کر لوگوں کی توجہ حاصل کرتی تھی، وہ اب اس انداز میں فیشن ریمپ پر نظر آ رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) یوں آیت عارف کی ایک ریمپ واک نے انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، لیکن اس بار ان کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان بحث ان کے لباس سے زیادہ ان کی کم عمری اور شو میں ان کی پریزنٹیشن پر ہو رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی