لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل


’’میں نے احسن خان سے نرما کی وجہ سے بریک اپ کیا تھا۔‘‘ اداکارہ و ماڈل لیلیٰ کا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی پہلی محبت احسن خان سے تعلق ختم ہونے کی وجہ بتائی تھی۔ فضا علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا تھا کہ ان کی اور احسن خان کی جدائی کی وجہ اداکارہ نرما بنی تھیں۔ لیلیٰ نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور معروف اداکارہ شمیم آرا نے انہیں فلمی دنیا میں متعارف کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ میں اپنی جگہ بنائی اور 90 کی دہائی کے آخر سے اب تک شوبز کا حصہ ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025) احسن خان کے بارے میں لیلیٰ ماضی میں کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے۔ دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب لیلیٰ نے فلمی دنیا میں باقاعدہ قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ دوستی آگے بڑھی اور دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، تاہم کچھ عرصے بعد یہ رشتہ ختم ہوگیا۔ لیلیٰ نے مختلف ٹی وی پروگرامز میں یہ بھی اعتراف کیا کہ پہلی محبت سے جڑی یادیں ان کے دل میں طویل عرصے تک موجود رہیں۔ اب ان کے اسی پرانے انٹرویو کے دوبارہ سامنے آنے کے بعد مداح ماضی کے اس رشتے پر ایک بار پھر بات کررہے ہیں۔ احسن خان بعد میں شادی کرچکے ہیں اور چار بچوں کے والد ہیں، جبکہ لیلیٰ اب بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ وہ کئی مواقع پر اپنی زندگی میں محبت کے انتظار کا ذکر بھی کرچکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی