آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی


پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ لباس میں نظر آئیں جبکہ ان کے بال سلور بلون رنگ میں دکھائی دیے۔ تصاویر کے ساتھ آئمہ بیگ نے اپنی رشتہ داری کی حیثیت ’’سنگل‘‘ لکھی جس کے بعد ان کے مداحوں میں یہ تاثر مضبوط ہوگیا کہ گلوکارہ اور زین احمد کے درمیان ازدواجی تعلق ختم ہوچکا ہے۔ آئمہ بیگ نے گزشتہ سال اگست میں زین احمد سے نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ دونوں نے کینیڈا میں نکاح کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ زین احمد معروف فیشن برانڈ کے سی ای او ہیں اور آئمہ بیگ سے شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official) حالیہ عرصے میں آئمہ بیگ کی جانب سے تنہائی اور مشکل حالات سے متعلق پوسٹس بھی سامنے آئی تھیں۔ ایک تصویر میں ان کے جسم پر مبینہ چوٹ کے نشان بھی نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔ اب ’’سنگل‘‘ لکھ کر آئمہ بیگ نے بظاہر زین احمد سے اپنی علیحدگی کو واضح کردیا ہے تاہم زین احمد کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی