طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی


’’یہ بات درست ہے کہ شادی سے پہلے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تھے، سب اس بات سے واقف ہیں۔ 1996 سے 2003 تک ہماری دوستی رہی، پھر ہم نے شادی کرلی۔ ہمارے دو بچے ہیں اور شادی سے پہلے بھی ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ ہم الگ رہ رہے ہیں، طلاق نہیں ہوئی۔ بچے خوشبو کے ساتھ ہیں، وہ مجھ سے ملنے آتے ہیں اور میں لاہور جاکر ان سے ملتا ہوں۔ ہمارا بچوں کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہے، بڑے بیٹے نے او لیولز مکمل کرلیے ہیں۔‘‘ پاکستانی فلم اسٹار ارباز خان نے اپنی اہلیہ اداکارہ خوشبو سے متعلق طلاق کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ صرف الگ رہ رہے ہیں۔ ارباز خان نے ڈسکور پاکستان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ خوشبو سے ان کی قربت شادی سے کئی برس قبل شروع ہوئی تھی اور دونوں نے 2004 میں شادی کی۔ اس رشتے سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ چند روز قبل خوشبو خان کی جانب سے طلاق کا اعلان سامنے آنے کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں میں آگئی تھی، تاہم ارباز خان نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اور خوشبو اس وقت الگ رہتے ہیں لیکن قانونی طور پر ان کی طلاق نہیں ہوئی۔ ارباز خان نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کے سامنے لانا پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق بچوں کی پرورش خوشبو کے ساتھ ہورہی ہے، تاہم وہ مسلسل اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان بچوں کے حوالے سے اچھا تعلق برقرار ہے۔ ارباز خان نے فلم ’’گھونگھٹ‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں پنجابی اور پشتو فلموں میں بھی کام کیا۔ ٹی وی ڈرامہ ’’دو بوند پانی‘‘ میں میرا کے ساتھ ان کی اداکاری کو بھی پسند کیا گیا، جبکہ وہ جلد ہی ہمایوں ٹی وی کے ڈرامے ’’جن کی شادی ان کی شادی‘‘ میں جن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی