بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل


بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جس کے بعد ایک اور باصلاحیت خاتون صنفی تشدد کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ مائی صوبھائی ڈیرہ بگٹی کے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں قبیلے کی پہلی خاتون گلوکارہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا، جو مقامی لوک موسیقی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی تھیں۔ نجی چینل کے مطابق مسلح افراد مائی صوبھائی کو قتل کرنے کی غرض سے ان کے پاس پہنچے اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق سے متعلق سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی