معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور


ماضی میں اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی نامور ٹی وی اور اسٹیج آرٹسٹ مسکان ملک آج سخت معاشی مشکلات اور کسمپرسی کا شکار ہیں۔ بدلتے وقت اور بے روزگاری کے باعث وہ اپنے بیمار شوہر اور خاندان کی کفالت کے لیے کوئٹہ میں سڑک کنارے دودھ کی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ 13 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی مسکان ملک نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج پر فن کے جوہر دکھائے، تاہم آج وہ شہرت اور روشنیوں سے دور ایک کرائے کے گھر میں زندگی بسر کر رہی ہیں جہاں بجلی، گیس، پانی کے بھاری بلوں اور علاج معالجے کے اخراجات نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اپنے حالات کا ذکر کرتے ہوئے مسکان ملک کا کہنا تھا کہ ان کی مجبوریاں انہیں سڑک پر لے آئی ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے فنکار ہونے سے انکار نہیں کیا اور وہ اس امید پر ہیں کہ انہیں دوبارہ کام ملے گا۔ فی الوقت انہیں حکومتی آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ سے ماہانہ صرف 10 ہزار روپے موصول ہوتے ہیں جو موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکلات کا شکار ایسے سینئر فنکاروں کی فلاح و بہبود اور مستقل امداد کے لیے مزید مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی