کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی


میں نے اپنی تعلیم کبھی مکمل نہیں کی اور یہ بات آج بھی کہیں نہ کہیں میرے ساتھ رہتی ہے۔ میرے پاس تعلیم جاری رکھنے کا موقع تھا لیکن میں فلموں کی دنیا میں آگئی اور گیارہویں جماعت کے بعد پڑھائی جاری نہیں رکھ سکی۔ اب میں چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے تیمور اور جے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور اس کے بعد اپنے شوق کے مطابق کیریئر کا فیصلہ کریں۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی تعلیم مکمل نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو اس معاملے میں مختلف راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے کے باعث وہ گیارہویں جماعت کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس وقت ان کے پاس مزید پڑھنے کا موقع موجود تھا لیکن فلمی مصروفیات کی طرف آنے کے بعد تعلیم پیچھے رہ گئی اور اس کا احساس انہیں آج بھی ہوتا ہے۔ کرینہ نے اپنے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کی پرورش کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دونوں بچے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر جس شعبے میں دل چاہے اسے بطور کیریئر منتخب کریں۔ اداکارہ نے بچوں کی جذباتی تربیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حفاظت صرف ماؤں کی ذمہ داری نہیں بلکہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار سمجھنا چاہیے۔ وہ اپنے بیٹوں کو جذبات کا اظہار کرنے اور ضرورت پڑنے پر رونے سے نہ گھبرانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Hungama🎥 (@realbollywoodhungama) کرینہ کے مطابق حساس ہونا صرف لڑکیوں سے منسوب نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اپنے جذبات سمجھنے اور انہیں کھل کر بیان کرنے کا حق ہے۔ فلم ’دائرہ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ اس کے بعض مناظر نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ اداکاری کے دوران انہیں جذباتی ہونے کے لیے کسی مصنوعی ذریعے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ان کے مطابق ایک منظر خاص طور پر اس سوچ کو چیلنج کرتا ہے کہ کسی غلطی کا الزام ہمیشہ لڑکی پر ہی عائد کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی