آپ کا فرض ہے کہ ان کے سوالوں کا جواب دیں، پمز سانحہ: مصطفیٰ کمال کے رویے پر شوبز شخصیات برہم


’’آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آپ کس عہدے پر ہیں۔ اگر یہ لوگ غصے میں آپ کو تھپڑ بھی مار دیں تو بھی ان کے سوالوں کا جواب دینا آپ کا فرض ہے۔ یہ لوگ اپنے بچوں کے لیے آپ کے سامنے کھڑے ہیں، آپ کو ان کی تکلیف اور غصہ سمجھنا چاہیے۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by Chaudhry Tabraiz Aurah (@aurah_786) پمز اسپتال کا سانحہ پاکستانیوں کے لیے ایسا ہولناک واقعہ بن چکا ہے جسے شاید برسوں بھلایا نہ جا سکے۔ اسپتال کی نرسری میں 15 نومولود بچوں کے جل کر جاں بحق ہونے کے واقعے نے جہاں پوری قوم کو صدمے سے دوچار کیا، وہیں متاثرہ والدین کی دنیا بھی اجڑ گئی۔ View this post on Instagram A post shared by SAMAA TV (@samaatv) سانحے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال متاثرہ مقام پر پہنچے تو غم سے نڈھال والدین نے ان سے سوالات کرنا شروع کردیے۔ تاہم وزیر صحت کے مبینہ سخت اور غیر ہمدردانہ رویے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کا جواب چاہتے ہیں، لیکن ان کے سوالات سننے اور انہیں دلاسہ دینے کے بجائے انہیں یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ تصاویر بنوانے کے خواہش مند ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اگر اسپتال میں آئی سی یو موجود نہ ہوں تو طبی امداد نہ ملنے کے باعث مریض جاں بحق ہو سکتے ہیں۔ ان کے اس اندازِ گفتگو پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیوز اور وزیر صحت کے رویے پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی خاموش نہ رہیں۔ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، سیمی راحیل، سحر ہاشمی اور عمران عباس نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ View this post on Instagram A post shared by Simi Raheal 🌼 (@simi_raheal_official) بشریٰ انصاری نے کہا کہ حکومتی عہدہ عوام کے سوالات سے بچنے کا نہیں بلکہ ان کے جواب دینے کی ذمہ داری کا نام ہے۔ ان کے مطابق سانحے سے اپنے بچے کھونے والے والدین غم اور غصے میں ہیں اور ان کے جذبات کو سمجھنا چاہیے۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa) دوسری جانب سیمی راحیل نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور ذمہ داری کے فقدان پر سوال اٹھایا، جبکہ سحر ہاشمی اور عمران عباس نے بھی وزیر صحت کے رویے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے فرعون کے دور کی یاد دلانے والا قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Buzz up (@buzzup.officiall) پمز سانحے کے زخم ابھی تازہ ہیں، ایسے میں متاثرہ والدین کے ساتھ حکام کا رویہ اب خود ایک الگ بحث بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ جن خاندانوں نے اپنے نومولود بچے کھو دیے، کیا انہیں سوال پوچھنے اور جواب مانگنے کا بھی حق نہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین سے عمر کے فرق پر تنقید کا جواب دے دیا

اندو مٹھا: کلاسیکی رقص کی استاد جنھوں نے بھرت ناٹیم کو اُردو میں ڈھالا

شگفتہ اعجاز کے سیلون پر خاتون کی شکایت، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

گانا ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ ٹی وی نے کیوں ریجیکٹ کیا تھا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ مسکان ملک معاشی مشکلات کا شکار، دودھ کی بوتلیں بیچنے پر مجبور

طلاق نہیں ہوئی‘‘، ارباز خان نے اہلیہ خوشبو سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

کرینہ کپور کو تعلیم ادھوری چھوڑنے کا افسوس، بیٹوں کے لیے اہم خواہش ظاہر کردی

آئمہ بیگ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی، پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

آغا علی کا سارہ خان کے شوہر کی طرف اشارہ، ڈرامے کا سین وائرل

بلوچستان کی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

مشی خان نے فریال گوہر کے سابق شوہر کے ساتھ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا

میں جنات کا بادشاہ ہوں، سید محسن گیلانی کا دعویٰ

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی