اقرار الحسن رات گئے گھر سے گرفتار، اہلیہ فرح اقرار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے


پاکستان کے معروف صحافی، سابق ٹی وی میزبان اور سیاست دان اقرار الحسن کی لاہور میں مبینہ گرفتاری کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ان کی اہلیہ فرح اقرار اور معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے ان کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے رات تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر گرفتار کیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Saddia Mazhar (@saddia_mazhar) "ہم سو رہے تھے، اچانک گھنٹی بجی، گیٹ توڑ کر لوگ گھر میں داخل ہوئے اور اقرار کو اپنے ساتھ لے گئے"، فرح اقرار نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا۔ View this post on Instagram A post shared by Wasim Badami (@waseembadami_official) فرح اقرار نے الزام عائد کیا کہ گھر میں داخل ہونے والے اہلکاروں نے نہ صرف انہیں دھکے دیے بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ان کے مطابق اقرار الحسن اس وقت نیند کی حالت میں تھے جبکہ اہلکاروں نے گھر میں موجود افراد کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔ View this post on Instagram A post shared by Mishal Naz (@mishalnazpodcast) انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اہلکاروں نے گھر میں موجود بزرگ خاتون اور گھریلو ملازمین کو بھی ہراساں کیا۔ فرح کے مطابق بعض اہلکاروں کی وردیوں پر NCCI لکھا ہوا تھا، تاہم انہیں معلوم نہیں کہ اقرار الحسن کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ فرح اقرار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اس ملک میں آواز اٹھانا جرم بن گیا ہے۔ ہم اپنے ہی گھر میں محفوظ نہیں ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت اچانک گھر میں داخل ہونے والے افراد کی وجہ سے ان کی نجی زندگی بھی متاثر ہوئی اور وہاں موجود خواتین نے انہیں اپنا لباس درست کرنے کے لیے کہا۔ دوسری جانب معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اقرار الحسن کی گرفتاری کی اطلاع دی۔ فرح اقرار کے مطابق انہوں نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے اپنے شوہر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اقرار الحسن کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین بھی دو حصوں میں تقسیم دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض افراد اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اقرار الحسن کی خیریت اور رہائی کے حوالے سے تشویش ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب دیگر افراد کو گرفتار کیا جاتا تھا تو ان کے حق میں بھی اسی طرح آواز اٹھائی جانی چاہیے تھی۔ چند صارفین نے اس پورے واقعے کو مبینہ طور پر ایک ڈرامہ بھی قرار دیا، تاہم ان الزامات کے حق میں کوئی تصدیق شدہ ثبوت سامنے نہیں آیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی