کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف


بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو شادی کے لیے ان کی رضامندی حاصل کرنے میں خاصی کوشش کرنا پڑی تھی۔ بھارتی کامیڈین کپل شرما کے پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کے دوران دونوں فنکاروں نے اپنی محبت اور شادی سے متعلق چند یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ گفتگو کے دوران کرینہ نے بتایا کہ سیف نے پہلی مرتبہ ممبئی میں ان کے سامنے شادی کی خواہش ظاہر کی، تاہم اس وقت وہ کوئی فیصلہ نہ کرسکیں۔ بعد میں یونان میں بھی انہیں یہی پیشکش کی گئی لیکن اداکارہ نے دوبارہ انکار کردیا۔ بالآخر پیرس میں جب سیف نے ایک مرتبہ پھر زندگی بھر ساتھ نبھانے کی بات کی تو کرینہ نے ان کا ہم سفر بننے پر آمادگی ظاہر کردی۔ اہلیہ کی بات سنتے ہوئے سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ممبئی میں ہی ان کی درخواست قبول کرلی جاتی تو سفر پر خرچ ہونے والی خاصی رقم بچ سکتی تھی۔ ان کے اس تبصرے سے پروگرام میں خوش گوار ماحول پیدا ہوگیا۔ یاد رہے کہ دونوں ستاروں کے درمیان قربت کا آغاز 2007 میں فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر ہوا تھا۔ تقریباً پانچ سال کے تعلق کے بعد اکتوبر 2012 میں انہوں نے ممبئی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس مشہور فلمی جوڑے کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔ شادی کے کئی سال گزرنے کے باوجود دونوں کی نجی زندگی اور باہمی تعلق مداحوں کی دلچسپی کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف

میرے نانا کو ساری زندگی پانچ سال ضائع کرنے کا افسوس رہا، سلمان خان نے والدین کی شادی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار: ’تینوں نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘

کرینہ کپور سونے سے پہلے پیروں پر کیا لگاتی ہیں؟ سیف علی خان کے دلچسپ انکشاف پر قہقہے لگ گئے

ایک شخص چِلّایا ’ٹائیگر بھائی!‘: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی میں فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟

’چھلڑے چھلڑے وال‘ سرائیکی گیت ہے یا پنجابی؟

کرینہ کپور نے سیف علی خان کی شادی کی پیشکش دو بار کیوں ٹھکرائی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی پرچم کا بیج، راولپنڈی جانے کی ادھوری خواہش اور کراچی کے کھانے: انڈین اداکار اوم پوری جنھیں پاکستان اپنا لگتا تھا

لاوینیا فونتانا: مردوں سے زیادہ بے باک اور عریاں تصاویر بنانے والی پہلی خاتون مصورہ جنھوں نے جنسی کشش کے لازوال فن پارے بنائے

عمران خان کے دفاع میں بول پڑیں کرن راؤ، پولیس کارروائی پر اٹھا دیے سوال

کرن جوہر کے کافی مگ کا راز کھل گیا، کافی کے بجائے کیا پیتے ہیں؟

ثانیہ مرزا نے فرح خان کے 100 روپے والے وعدے کا راز کھول دیا

عمران عباس نے اداکاری چھوڑ کر نیا راستہ چن لیا

نور بخاری کے چہرے میں تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین حیران، اداکارہ کو تنقید کا سامنا

فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے سے نانا پاٹیکر نے کیوں انکار کیا تھا؟ ہدایت کار کا دلچسپ انکشاف

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی